الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
22. وذكر أن أبا حنيفة قال: لا يجزئ ذلك
میت کی طرف سے نماز ادا کرنے کا بیان
ترقیم عوامۃ: 37276 ترقیم الشثری: -- 38876
٣٨٨٧٦ - حدثنا ابن عيينة عن الزهري عن (عبيد الله) (١) عن ابي هريرة وزيد بن خالد وشبل انهم كانوا عند النبي ﷺ فقام رجل فقال: انشدك الله الا قضيت بيننا بكتاب الله، (فقال خصمه وكان افقه منه: اقض بيننا بكتاب الله) (٢) واذن لي حتى اقول، قال:"قل"، قال: إن ابني كان عسيفا على (هذا) (٣) ، وإنه زنى بامراته، فافتديت منه بمائة ⦗٢٢٩⦘ شاة وخادم، فسالت رجالا من اهل العلم فاخبرت ان على ابني جلد مائة وتغريب عام، وان على امراة هذا الرجم، فقال النبي ﷺ:"والذي نفسي بيده لاقضين بينكما بكتاب الله المائة (شاة) (٤) والخادم رد عليك، وعلى ابنك جلد مائة وتغريب عام، واغد يا انيس على (امراة) (٥) هذا فإن اعترفت فارجمها" (٦) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، جـ، س]: (عبد اللَّه).
(٢) سقط من: [أ، ب، جـ، س، ط]، وقد سبق إثباتها بهذه الزيادة.
(٣) في [س]: (هذه).
(٤) في [س]: (مائة).
(٥) في [س]: (أمرء).
(٦) صحيح؛ وهم سفيان بن عيينة في ذكر شبل فيه، أخرجه أحمد (١٧٥٤٢)، والترمذي (١٤٣٣)، وابن ماجه (٢٥٤٩)، والنسائي ٨/ ٢٤١، والشافعي في السنن (٥٣١)، والحميدي (٨١١)، وابن الجارود (٨١١)، وابن أبي عاصم في الآحاد (١١١٣)، والطحاوي ٣/ ١٣٤، والبيهقي ٨/ ٢٢٢، والطبراني (٥١٩٢)، وأصله عند البخاري (١٧٢٧)، ومسلم (١٦٩٧).
حضرت ابوہریرہ، زید بن خالد اور شبل سے روایت کرتے ہیں کہ یہ لوگ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت اقدس میں حاضر تھے۔ ایک آدمی کھڑا ہوا اور عرض کیا: میں آپ کو خدا کی قسم دیتا ہوں کہ آپ ہمارے درمیان اللہ کی کتاب کے مطابق فیصلہ فرمائیں۔ (اتنے میں) اس آدمی کے خصم نے کہا: اور وہ پہلے سے زیادہ سمجھ دار لگ رہا تھا۔ آپ ہمارے درمیان اللہ کی کتاب کے ذریعہ فیصلہ فرما دیں۔ اور مجھے بولنے کی اجازت عنایت فرما دیں۔ آپ نے فرمایا: بول! اس آدمی نے کہا: میرا ایک بیٹا اس کے ہاں ملازم تھا۔ اور اس نے اس کی بیوی کے ساتھ زناء کرلیا۔ تو میں نے اس کے فدیہ میں سو بکریاں اور ایک خادم دیا۔ پھر میں اہل علم لوگوں سے پوچھا تو مجھے بتایا گیا کہ میرے بیٹے پر سو کوڑوں کی سزا اور ایک سال کی جلا وطنی ہے اور اس کی بیوی پر سنگساری کا حکم ہے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اس ذات کی قسم! جس کے قبضے میں میری جان ہے۔ میں ضرور بالضرور تمہارے درمیان اللہ کی کتاب کے ذریعہ سے فیصلہ کروں گا۔ سو بکریاں اور خادم تمہیں واپس ملیں گے اور تیرے بیٹے پر سو کوڑوں اور ایک سال کی جلا وطنی کی سزا ہے۔ اور (فرمایا) اے انیس! تم اس کی بیوی کے پاس جاؤ، پس اگر وہ اقرار کرلے تو تم اس کو سنگسار کردو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 38876]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38876، ترقيم محمد عوامة 37276)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 38876 in Urdu