الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
30. غزوة الحديبية
غزوہ حدیبیہ
ترقیم عوامۃ: 37994 ترقیم الشثری: -- 39609
٣٩٦٠٩ - حدثنا ابو اسامة قال: حدثنا هشام عن ابيه قال: خرج رسول الله ﷺ إلى الحديبية -وكانت الحديبية في شوال- قال: فخرج رسول الله ﷺ حتى إذا كان بعسفان لقيه رجل من بني كعب فقال: يا رسول الله، إنا تركنا (قريشا) (١) وقد جمعت (لك) (٢) احابيشها تطعمها الخزير، [يريدون ان يصدوك عن البيت، فخرج رسول الله ﷺ حتى إذا تبرز (من) (٣) عسفان لقيهم خالد بن الوليد طليعة لقريش، فاستقبلهم على الطريق فقال رسول الله ﷺ:"هلم ههنا"، فاخذ بين سروعتين -يعني شجرتين- ومال عن سنن الطريق حتى نزل الغميم، فلما نزل الغميم خطب الناس فحمد الله واثنى عليه بما هو اهله، ثم قال:"اما بعد فإن قريشا قد جمعت لكم احابيشها (تطعمها) (٤) الخزير] (٥) يريدون ان يصدونا عن البيت، فاشيروا علي بما ترون ان تعمدوا إلى الراس، -يعني اهل مكة، ام ترون ان تعمدوا إلى الذين اعانوهم (فنخالفهم) (٦) إلى نسائهم وصبيانهم، فإن جلسوا جلسوا (موتورين) (٧) مهزومين، وإن طلبونا (طلبونا) (٨) (طلبا) (٩) (متداريا) (١٠) ضعيفا، (فاخزاهم) (١١) الله"، ⦗٥١٥⦘ فقال: ابو بكر يا رسول الله (١٢) ان (تعمد) (١٣) إلى الراس (فإن) (١٤) الله معينك، وإن الله ناصرك، وإن الله مظهرك، قال المقداد بن الاسود وهو في رحله: إنا (يا رسول الله) (١٥) لا نقول لك كما قالت: بنو إسرائيل لنبيها: ﴿ (اذهب) (١٦) انت وربك فقاتلا إنا هاهنا قاعدون﴾ [المائدة: ٢٤] ولكن اذهب انت (وربك فقاتلا، إنا معكم مقاتلون، فخرج رسول الله ﷺ حتى إذا غشي الحرم ودخل انصابه بركت ناقته) (١٧) (الجدعاء) (١٨) فقالوا: خلات، فقال:"والله ما خلات، وما الخلا بعادتها، ولكن حبسها (١٩) حابس الفيل عن مكة، لا تدعوني قريش إلى تعظيم المحارم فيسبقوني إليه، هلم هاهنا" -لاصحابه فاخذ ذات اليمين في ثنية تدعى ذات الحنظل حتى هبط على الحديبية، فلما نزل استقى الناس من البئر، (فنزفت) (٢٠) ولم تقم بهم، فشكوا ذلك إليه فاعطاهم سهما من كنانته فقال:"اغرزوه في البئر"، فغرزوه في البئر فجاشت وطما ماؤها حتى ضرب الناس (بالعطن) (٢١) ، فلما سمعت به قريش ارسلوا إليه اخا بني حليس وهو من قوم يعظمون الهدي، (فقال:"ابعثوا الهدي") (٢٢) ، فلما راى الهدي لم ⦗٥١٦⦘ يكلمهم كلمة، وانصرف من مكانه إلى قريش، فقال: (يا قوم) (٢٣) القلائد والبدن والهدي، فحذرهم وعظم عليهم، فسبوه وتجهموه وقالوا: إنما انت اعرابي جلف لا نعجب منك، ولكنا نعجب من انفسنا إذ ارسلناك، اجلس ثم قالوا لعروة بن مسعود: انطلق إلى محمد (٢٤) ولا نؤتين من ورائك، فخرج عروة حتى اتاه فقال: يا محمد، ما رايت رجلا من العرب سار إلى مثل ما سرت (إليه) (٢٥) (سرت) (٢٦) (باوباش) (٢٧) الناس (إلى) (٢٨) عترتك وبيضتك التي (تفلقت) (٢٩) عنك لتبيد (خضراءها) (٣٠) ، تعلم اني جئتك من (٣١) كعب بن لؤي وعامر بن لؤي، قد لبسوا جلود النمور عند العوذ (المطافيل) (٣٢) يقسمون بالله: لا تعرض لهم خطبة إلا عرضوا لك (امر) (٣٣) (منها) (٣٤) ، فقال رسول الله ﷺ:"إنا لم نات لقتال (ولكنا) (٣٥) اردنا ان نقضي عمرتنا وننحر هدينا، فهل لك ان تاتي قومك، فإنهم اهل قتب، وإن الحرب قد (اخافتهم) (٣٦) ، وإنه لا خير لهم ان تاكل الحرب منهم إلا ما قد اكلت، ⦗٥١٧⦘ فيخلون بيني ويين البيت، فنقضي عمرتنا وننحر هدينا، ويجعلون بيني وبينهم مدة، (نزيل) (٣٧) فيها (٣٨) (نساءهم) (٣٩) ويامن فيها سريهم، ويخلون بيني وبين الناس، فإني -والله- لاقاتلن على هذا الامر الاحمر والاسود حتى يظهرني الله (٤٠) او (تنفرد) (٤١) سالفتي، فإن اصابني الناس فذاك الذي (يريدون) (٤٢) ، وإن اظهرني الله عليهم اختاروا، إما قاتلوا معدين، وإما دخلوا في السلم وافرين"، قال: فرجع (عروة إلى قريش) (٤٣) فقال: تعلمن -والله- ما على الارض قوم احب (إلي) (٤٤) (منكم) (٤٥) ، إنكم لاخواني واحب الناس إلي، ولقد استنصرت لكم الناس في المجامع، فلما لم (ينصروكم) (٤٦) (اتيتكم) (٤٧) باهلي حتى نزلت (معكم) (٤٨) إرادة ان (اواسيكم) (٤٩) ، والله ما احب الحياة بعدكم، تعلمن ان الرجل قد عرض (نصفا) (٥٠) فاقبلوه، تعلمن اني قد قدمت على الملوك، ورايت (العظماء) (٥١) ⦗٥١٨⦘ (فاقسم) (٥٢) بالله (إن) (٥٣) رايت ملكا ولا عظيما اعظم في اصحابه منه، (إن) (٥٤) يتكلم منهم رجل حتى يستاذنه، فإن هو اذن له تكلم، وإن لم ياذن له سكت، ثم إنه (ليتوضا) (٥٥) فيبتدرون وضوءه (يصبونه) (٥٦) على رؤوسهم، يتخذونه (حنانا) (٥٧) ، فلما سمعوا مقالته ارسلوا إليه (سهيل بن عمرو) (٥٨) (ومكرز) (٥٩) بن حفص (فقالوا) (٦٠) : انطلقوا إلى محمد فإن اعطاكم ما ذكر عروة فقاضياه على ان يرجع عامه (هذا) (٦١) عنا، ولا يخلص إلى البيت، حتى يسمع من يسمع (بمسيره) (٦٢) من العرب انا قد صددناه، فخرج سهيل ومكرز حتى (اتياه) (٦٣) وذكرا ذلك له، (فاعطاهما) (٦٤) الذي سالا فقال:"اكتبوا: بسم الله الرحمن الرحيم"، قالوا: والله لا نكتب هذا ابدا، قال:"فكيف؟" قالوا: نكتب باسمك اللهم، قال:"وهذه فاكتبوها"، فكتبوها، ثم قال:"اكتب هذا ما (قاضى) (٦٥) عليه ⦗٥١٩⦘ محمد رسول الله ﷺ (٦٦) "، فقالوا: والله، ما نختلف (إلا) (٦٧) في هذا، فقال:"ما اكتب؟" فقالوا: (انتسب) (٦٨) ، (فاكتب) (٦٩) محمد بن عبد الله (قال) (٧٠) :" (و) (٧١) هذه حسنة اكتبوها"، فكتبوها، وكان في شرطهم ان بيننا (للعيبة) (٧٢) المكفوفة، وانه لا اغلا (ولا) (٧٣) (اسلال) (٧٤) -قال ابو اسامة: الاغلال: الدروع، والاسلال: السيوف، ويعني بالعيبة الكفوفة اصحابه يكفهم عنهم-، وانه من اتاكم منا رددتموه علينا، ومن اتانا منكم لم نردده عليكم، فقال رسول الله ﷺ:"ومن دخل معي فله مثل شرطي"، فقالت قريش: من دخل معنا فهو (منا له) (٧٥) مثل شرطنا، فقالت بنو كعب: نحن معك يا رسول الله ﷺ (٧٦) ، وقالت بنو بكر: نحن مع قريش، فبينما هم في الكتاب إذ جاء ابو جندل يرسف في القيود، فقال المسلمون: هذا ابو جندل، فقال رسول الله ﷺ:"هو لي"، وقال سهيل: هو لي، وقال سهيل: اقرا الكتاب، فإذا هو لسهيل، فقال ابو جندل: يا رسول الله، يا معشر المسلمين، ارد إلى المشركين؟ فقال (عمر) (٧٧) : (يا ابا) (٧٨) جندل هذا السيف فإنما هو رجل ⦗٥٢٠⦘ ورجل، فقال سهيل: اعنت علي -يا عمر- فقال رسول الله ﷺ لسهيل:"هبه لي"، قال: لا، قال:" (فاجره) (٧٩) لي"، قال: لا، قال مكرز: قد اجرته لك يا محمد فلم (يهج) (٨٠) (٨١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (قريش).
(٢) سقط من: [ع].
(٣) سقط من: [ع].
(٤) سقط من: [أ، ب].
(٥) سقط ما بين المعكوفين في: [ي].
(٦) في [ق، هـ]: (فتخالفوهم).
(٧) في [أ، ب]: (موترين).
(٨) سقط من: [ب].
(٩) سقط من: [أ، ب].
(١٠) في [أ، ب]: (منذاريا)، وفي [س]: (معداريًا).
(١١) في [أ، ب]: (أقواهم).
(١٢) في [جـ، ي]: زيادة (نرى).
(١٣) في [ي]: (نعمد).
(١٤) في [أ، ب، جـ]: (وإن).
(١٥) في [هـ]: (واللَّه).
(١٦) في [ق]: (فاذهب).
(١٧) سقط من: [أ، ب].
(١٨) في [أ، ب]: (والجدعاء).
(١٩) هكذا في [ق، ع، هـ]، وفي بقية النسخ زيادة: (إلا).
(٢٠) في [ب]: (فنزلت).
(٢١) سقط من: [ي]، وفي [أ، ب]: (بالقطن).
(٢٢) سقط من: [س].
(٢٣) في [أ، ب]: (ما قوم).
(٢٤) في [جـ، ي]: زيادة ﷺ.
(٢٥) في [س]: (اللَّه).
(٢٦) سقط من: [أ، ب].
(٢٧) في [ع]: (بأدباش).
(٢٨) في [أ، ب]: (إلا).
(٢٩) في [أ، ب]: (نقلت)، وفي [ع]: (تعلقت).
(٣٠) في [أ، ب]: (عذاراها)، وفي [جـ، س، ي]: (غضراءها).
(٣١) في [أ، ب، جـ]: زيادة (عند).
(٣٢) في [أ، ب، س]: (المطافل).
(٣٣) في [هـ]: (أمرًا).
(٣٤) في [أ، ب]: (منهم).
(٣٥) في [أ، ب]: (ولكن).
(٣٦) في [ب]: (أخاقتهم).
(٣٧) في [ي]: (تذبل)، وفي [ق]: (تذيل).
(٣٨) في [أ، ب]: زيادة (ولا).
(٣٩) في [أ، ب، جـ، س، ي]: (نساؤهم).
(٤٠) في [أ، ب]: زيادة (عليهم).
(٤١) في [أ، ب]: (ننفرد).
(٤٢) في [ي]: (تريدون).
(٤٣) في [أ، ب]: (إلى قريش عروة).
(٤٤) في [أ، ب، س]: (إليكم).
(٤٥) سقط من: [أ، ب، س].
(٤٦) في [أ، ب]: (ينصرفوا).
(٤٧) في [أ، ب]: (أنبيكم).
(٤٨) في [أ، ب]: (حكم).
(٤٩) في [هـ]: (أواشيكم)، وفي [س]: (أواسبكم).
(٥٠) في [ع]: (نصف).
(٥١) في [ع]: (العلماء).
(٥٢) في [ع]: (وأقسما).
(٥٣) في [أ، ب]: (إني).
(٥٤) في [هـ]: (لن) وفي [ق]: (لا).
(٥٥) في [ع]: (ليتوضئ).
(٥٦) في [ق، هـ]: (ويصبونه).
(٥٧) في [أ، ب]: (أحيانًا).
(٥٨) في [أ، ب]: (سهل بن عامر).
(٥٩) في [س]: (وبكرز).
(٦٠) في [ع]: (فقال).
(٦١) سقط من: [أ، ب].
(٦٢) في [ب]: (مسيره).
(٦٣) في [أ، ب]: (أتيا)، وفي [س]: (أتاه).
(٦٤) في [ب]: (فأعطاها).
(٦٥) في [أ، ب]: (قضا).
(٦٦) سقط من: [أ، ب، س].
(٦٧) في [أ]: (إلى).
(٦٨) في [ع]: (فانشيت).
(٦٩) هكذا في [ق، هـ]، وفي بقية النسخ زيادة: (قال فاكتب).
(٧٠) في [أ، ب]: (قالوا).
(٧١) سقط من: [أ، ب].
(٧٢) في [أ، ب]: (اللعيبة)، في [جـ]: (الكعبة).
(٧٣) في [ب]: (إلا).
(٧٤) في [أ]: (وإسلال).
(٧٥) في [أ، ب]: (مناله).
(٧٦) هكذا في: [هـ]، وسقط في بقية النسخ.
(٧٧) سقط من: [س]، وفي [أ، ب]: (يا عمر).
(٧٨) في [ع]: (يابا).
(٧٩) في [أ، ب]: (فأجزه).
(٨٠) أي: لم يتعرض لأبي جندل أحد بالأذى حتى رجع إلى مكة، وفي [ق، ع، هـ]: (ينج).
(٨١) مرسل؛ عروة تابعي، وأخرجه يعقوب في المعرفة ٣/ ٢٨٦، والبيهقي في دلائل النبوة ٤/ ٩٢، وبنحوه مالك في الموطأ ١/ ٣٤٢ (٧٥٩).
حضرت ہشام، اپنے والد سے روایت کرتے ہیں۔ کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم حدیبیہ کی طرف چلے۔ واقعہ حدیبیہ ماہ شوال میں پیش آیا تھا۔ راوی کہتے ہیں: پس رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم چل پڑے یہاں تک کہ جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم عسفان مقام پر پہنچے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو بنی کعب کا ایک آدمی ملا اور اس نے کہا۔ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم! ہم نے قریش کو اس حالت میں چھوڑا ہے کہ انہوں نے آپ کے لئے اپنے مختلف النسل لوگوں کو جمع کیا ہے اور انہیں خزیر (قیمہ اور آٹا کا مرکب) کھلاتے ہیں۔ ان کا ارادہ یہ ہے کہ وہ آپ کو بیت اللہ سے روک دیں گے۔ پس آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نکل پڑے یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم عسفان مقام سے باہر تشریف لائے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو قریش کے جاسوس خالد بن ولید ملے اور راستہ میں ان کا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے آمنا سامنا ہوگیا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے (صحابہ کو) فرمایا: ادھر آ جاؤ! پس آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم دو درختوں کے درمیان ہوگئے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہموار راستہ سے ہٹ گئے یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم غمیم پہنچے۔ 2۔ پس جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم غمیم میں فروکش ہوئے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے لوگوں کو خطاب فرمایا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اللہ تعالیٰ کی تعریف کی اور اللہ تعالیٰ کے شایان شان، ثنا بیان کی۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اما بعد! بلاشبہ قریش نے تمہارے لئے اپنے متفرق گروہوں کو جمع کیا ہے اور اس کو خزیر (خاص مرکب غذا) کھلانا شروع کیا ہے۔ اور ان کا ارادہ یہ ہے کہ وہ ہمیں بیت اللہ سے روک ڈالیں۔ تو تم مجھے اپنی رائے سے مطلع کرو؟ تم لوگ سردار (یعنی اہل مکہ) کی طرف (مقابلہ کے لئے) جانا چاہتے ہو یا تم لوگ ان کے معاونین کی طرف (مقابلہ کے لئے) جانا چاہتے ہو تاکہ ہم ان کے پیچھے ان کی عورتوں اور بچوں کی طرف جا پہنچیں۔ پس اگر وہ بیٹھ جائیں گے تو وہ اس حالت میں بیٹھیں گے کہ وہ بےبس اور شکست خوردہ ہوں گے۔ اور اگر وہ ہم سے (مقابلہ کا) مطالبہ کریں گے تو وہ ہم سے ایک کمزور اور نرم مطالبہ کریں گے پھر اللہ تعالیٰ انہیں رسوا کر دے گا۔ 3۔ حضرت ابوبکر نے فرمایا: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم! ہماری رائے تو یہ ہے کہ ہم سردار کی طرف پیش قدمی کرتے ہیں۔ کیونکہ اللہ تعالیٰ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے معین ہیں اور آپ کے مددگار ہیں اور آپ کو غالب کرنے والے ہیں۔ حضرت مقداد بن الاسود نے فرمایا، جبکہ وہ اپنے کجاوہ میں تھے، بخدا! یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم! ہم آپ سے ایسی بات نہیں کہیں گے جیسا کہ بنی اسرائیل نے اپنے نبی علیہ السلام سے کہی تھی کہ { اذْہَبْ أَنْتَ وَرَبُّکَ فَقَاتِلاَ، إِنَّا ہَاہُنَا قَاعِدُونَ } بلکہ ہم تو کہیں گے۔ آپ اور آپ کا رب جا کر لڑے اور ہم آپ کے ہمراہ لڑیں گے۔ 4۔ پس رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم (وہاں سے) نکلے یہاں تک کہ جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم حرم کے قریب پہنچے اور اس کی حدود میں داخل ہوئے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی جدعاء اونٹنی بیٹھ گئی۔ لوگوں نے کہا۔ یہ اونٹنی اڑ گئی ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: خدا کی قسم! اونٹنی اڑی نہیں ہے اور نہ ہی اڑنا اس کی عادت ہے بلکہ اس کو تو اس ذات نے روکا ہے جس نے ہاتھیوں کو مکہ سے روکا تھا۔ (پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا) (اگر) قریش مجھے تعظیم محارم کے لئے دعوت دیں گے تو وہ اس عمل میں مجھ پر سبقت نہیں پاسکیں گے (آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے صحابہ سے فرمایا) ادھر آؤ۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ذات الحنظل نامی چوٹی کے دائیں جانب کا راستہ پکڑ لیا یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم حدیبیہ پر پہنچے۔ پس جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے وہاں پر پڑاؤ ڈالا تو لوگوں نے ایک کنواں سے پانی لینا شروع کیا۔ ابھی تمام لوگ سیراب نہیں ہوئے تھے کہ کنواں خالی ہوگیا۔ لوگوں نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سامنے اس بات کی شکایت کی۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے لوگوں کو ترکش میں سے ایک تیر نکال کردیا اور فرمایا: اس تیر کو کنویں میں گاڑھ دو۔ لوگوں نے اس تیر کو کنویں میں گاڑا تو کنواں پانی سے ابلنے لگا اور اس کا پانی اوپر آگیا یہاں تک کہ لوگ خوب سیراب ہوگئے۔ 5۔ جب قریش کو اس بات کی خبر ہوئی تو انہوں نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی طرف بنو حلیس کے بھائی کو بھیجا، یہ اس قوم کا فرد تھا جن کے ہاں ہدی کی تعظیم ہوتی تھی، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ہدی کو کھڑا کردو۔ پس جب اس نے ہدی (کے جانور کو دیکھا تو ان سے ایک بات بھی نہ کی اور اپنی جگہ سے ہی قریش کی طرف واپس لوٹ گیا اور کہنے لگا۔ اے میری قوم! قلادے، اونٹ اور ہدی کے جانور! پھر اس نے انہیں ڈرایا اور اس معاملہ کو ان پر بڑا کر کے پیش کیا۔ تو انہوں نے اس کو برا بھلا کہا اور اس سے ترش روئی سے پیش آئے اور کہنے لگے۔ تو تو محض ایک اجڈ دیہاتی ہے۔ ہمیں تجھ پر تعجب نہیں بلکہ ہمیں اپنے آپ پر تعجب ہے کہ ہم نے تجھے بھیجا۔ بیٹھ جا۔ پھر انہوں نے عروہ بن مسعود سے کہا۔ تم محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس جاؤ اور تمہاری طرف سے ہمیں کوئی نقصان نہ پہنچے۔ پس عروہ نکلا یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس پہنچا اور کہنے لگا۔ اے محمد! میں نے عرب کے کسی آدمی کو نہیں دیکھا جو اس جیسی چیز پر چڑھ آیا ہو جس پر تم چڑھ آئے ہو۔ تم اوباش لوگوں کو لے کر اپنے ہی خاندان اور اپنی ہی اصل پر چڑھ آئے ہو جس سے تم نکلے ہو تاکہ ان کی جماعت کو ختم کر دو۔ تم جانتے ہو کہ میں تمہارے پاس کعب بن لؤی اور عامر بن لؤی کے پاس سے آیا ہوں۔ انہوں نے بچوں والی دودھیل اونٹنیوں کے پاس چیتوں کی کھالیں پہن رکھی ہیں اور وہ اللہ کی قسم کھا رہے ہیں کہ ان کے سامنے کوئی بات پیش نہیں کی جائے گی مگر وہ تمہارے سامنے اس سے زیادہ کڑوی بات پیش کریں گے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ہم لڑائی کے لئے نہیں آئے بلکہ ہمارا ارادہ یہ ہے کہ ہم اپنا عمرہ پورا کریں اور اپنی ہدی کو نحر کریں۔ کیا تم اپنی قوم کے پاس جاؤ گے؟ کیونکہ وہ پالان والے لوگ ہیں اور جنگ نے انہیں خوف زدہ کردیا ہے۔ اور ان کے لئے اس میں کوئی بھلائی نہیں کہ جنگ انہیں اس سے زیادہ کھائے جتنا کھا چکی ہے۔ پس وہ میرے اور بیت اللہ کے درمیان سے ہٹ جائیں تاکہ ہم اپنا عمرہ پورا کریں اور اپنی ہدی کو نحر کریں۔ اور وہ میرے اور اپنے درمیان ایک مدت مقرر کرلیں جس میں ہم ان کی عورتوں کو (نقصان سے) دور رکھیں گے اور جس میں ان کے قافلے مامون رہیں گے۔ اور وہ مجھے اور لوگوں کو کھلا چھوڑ دیں۔ کیونکہ بخدا! میں اس معاملہ پر سرخ و سیاہ سے ضرور لڑوں گا یہاں تک کہ اللہ مجھے غالب کر دے یا میری گردن الگ ہوجائے۔ پس اگر لوگوں نے مجھے پا لیا تو یہی ان کی مراد ہے۔ اور اگر اللہ نے مجھے ان پر غالب کردیا تو انہیں اختیار ہوگا۔ یا تو پوری تیاری کے ساتھ لڑیں اور یا پوری تعداد کے ساتھ صلح میں داخل ہوجائیں۔ راوی کہتے ہیں: پھر عروہ قریش کی طرف واپس گیا اور کہا۔ جان لو! بخدا! روئے زمین پر کوئی قوم مجھے تم سے زیادہ محبوب نہیں ہے۔ تم میرے بھائی ہو اور لوگوں میں مجھے سب سے زیادہ محبوب ہو۔ میں نے مجمعوں میں لوگوں سے تمہارے لئے مدد طلب کی۔ پس جب انہوں نے تمہاری مدد نہ کی تو میں اپنے گھر والوں کو لے کر تمہارے پاس آگیا یہاں تک کہ تمہارے ساتھ آ کر ٹھہرا تاکہ تمہارا ساتھ دوں۔ بخدا! میں تمہارے بعد زندگی کو پسند نہیں کرتا۔ جان لو! اس شخص نے انصاف کی بات پیش کی ہے پس اسے قبول کرلو۔ جان لو! میں بادشاہوں کے پاس گیا ہوں اور بڑے لوگوں کو دیکھا ہے۔ میں اللہ کی قسم کھاتا ہوں کہ میں نے کوئی بادشاہ یا بڑا آدمی نہیں دیکھا جو اپنے ساتھیوں میں اس سے زیادہ بڑا سمجھا جاتا ہو۔ ان میں سے کوئی آدمی اس وقت تک بات نہیں کرتا جب تک اس سے اجازت نہ لے لے۔ پس اگر وہ اسے اجازت دے تو بات کرتا ہے اور اگر اجازت نہ دے تو خاموش رہتا ہے۔ پھر جب وہ وضو کرتا ہے تو وہ اس کے وضو کے پانی کی طرف لپکتے ہیں اور اسے اپنے سروں پر ڈالتے ہیں اور اسے رحمت کا ذریعہ سمجھتے ہیں۔ پس جب انہوں نے اس کی بات سنی تو انہوں نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی طرف سہیل بن عمرو اور مکرز بن حفص کو بھیجا اور کہا۔ محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس جاؤ۔ اگر وہ تمہیں وہ کچھ دے دیں جو عروہ نے ذکر کیا ہے تو تم دونوں ان سے اس بات پر فیصلہ کرلو کہ وہ اس سال ہمارے پاس سے واپس چلے جائیں اور بیت اللہ تک نہ پہنچیں۔ تاکہ عرب میں سے جو کوئی ان کے چلنے کی خبر سنے وہ یہ بھی سن لے کہ ہم نے انہیں روک دیا ہے۔ پس سہیل اور مکرز نکلے یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس پہنچے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے یہ بات ذکر کی۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے انہیں وہ دے دیا جو انہوں نے مانگا تھا اور فرمایا: لکھو! بِسْمِ اللہِ الرَّحْمَن الرَّحِیمِ۔ انہوں نے کہا۔ بخدا! ہم یہ کبھی نہیں لکھیں گے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: پھر کیسے؟ انہوں نے کہا۔ ہم لکھیں گے۔ بِاسْمِکَ اللّٰھُمَّ۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: یہ بھی لکھ لو۔ پس انہوں نے لکھ لیا۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: لکھو! یہ وہ ہے جس پر محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فیصلہ کیا۔ انہوں نے کہا۔ بخدا! ہمارا اختلاف صرف اسی میں ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: میں کیا لکھوں؟ انہوں نے کہا۔ اپنا نسب لکھو۔ محمد بن عبد اللہ لکھو۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: یہ بھی اچھا ہے۔ اسے لکھ لو۔ پس انہوں نے لکھ لیا۔ ان کی شرطوں میں یہ بھی تھا کہ ہمارے درمیان بند گٹھری ہے اور یہ کہ نہ اغلال ہوں گے اور نہ اسلال۔ ابو اسامہ کہتے ہیں: اغلال سے مراد زرہیں ہیں اور اسلال سے مراد تلواریں ہیں۔ اور بند گٹھری سے مراد آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے صحابہ ہیں جنہیں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ان سے روکے رکھیں گے۔ اور یہ کہ ہم میں سے جو تمہارے پاس آئے گا تم اسے ہماری طرف واپس کرو گے اور تم میں سے جو ہمارے پاس آئے گا ہم اسے تمہاری طرف واپس نہیں کریں گے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جو میرے ساتھ شامل ہوگا اس کے لئے میری جیسی شرط ہوگی۔ قریش نے کہا۔ جو ہمارے ساتھ شامل ہوگا وہ ہم میں سے ہوگا اور اس کے لئے ہماری جیسی شرط ہوگی۔ بنو کعب نے کہا۔ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم! ہم آپ کے ساتھ ہیں۔ اور بنو بکر نے کہا۔ ہم قریش کے ساتھ ہیں۔ پس اس دوران جبکہ وہ تحریر میں مشغول تھے کہ حضرت ابو جندل بیڑیوں میں گھسٹتے ہوئے آگئے۔ مسلمانوں نے کہا۔ یہ ابو جندل ہیں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: یہ میرا ہے۔ سہیل نے کہا۔ یہ میرا ہے۔ اور سہیل نے کہا۔ تحریر پڑھو۔ تو وہ سہیل کے حق میں تھی۔ حضرت ابو جندل نے کہا۔ یا رسول اللہ! اے مسلمانوں کی جماعت! کیا مجھے مشرکین کی طرف واپس کیا جائے گا؟ حضرت عمر نے فرمایا: اے ابو جندل! یہ تلوار ہے۔ یہ تو بس ایک آدمی کے مقابلہ میں ایک آدمی ہے۔ سہیل نے کہا۔ اے عمر! تم نے میرے خلاف مدد کی۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سہیل سے فرمایا: اسے مجھے دے دو۔ اس نے کہا۔ نہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: تو میری خاطر اسے پناہ دے دو۔ اس نے کہا۔ نہیں۔ مکرز نے کہا۔ اے محمد! میں نے آپ کی خاطر اسے پناہ دے دی۔ پس اس کو تنگ نہیں کیا گیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39609]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39609، ترقيم محمد عوامة 37994)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 39609 in Urdu