الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
34. (حديث فتح مكة)
فتح مکہ کی احادیث
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 39671
٣٩٦٧١ - قال انس: حتى انتزعوا رداءه عن ظهره، فابدوا عن (مثل) (١) فلقة القمر، فقال:"ردوا علي ردائي لا ابا لكم اتبخلونني فوالله ان لو كان لي ما لى بينهما إبلا وغنما لاعطيتكموه". فاعطى المؤلفة يومئذ: مائة، مائة من الإبل، واعطى الناس، فقالت الانصار عند ذلك: فدعاهم رسول الله ﷺ فقال:"قلتم كذا وكذا، الم اجدكم ضلالا فهداكم الله بي"، قالوا: بلى، (قال:"الم اجدكم عالة فإغناكم الله؟") (٢) قالوا: بلى، قال:" (الم) (٣) اجدكم اعداء فالف الله بين قلوبكم بي"، (قالوا: بلى) (٤) ، قال:"اما إنكم لو شئتم قلتم: قد جئتنا مخذولا (فنصرناك) (٥) "، قالوا: الله ورسوله امن، قال:"لو شئتم قلتم: جئتنا طريدا (فاويناك) (٦) "، قالوا: الله ورسوله امن، (قال) (٧) :"ولو شئتم لقلتهم جئتنا عائلا فآسيناك"، قالوا: الله ورسوله امن، (قال) (٨) :"افلا ترضون ان ينقلب الناس بالشاء والبعير، وتنقلبون برسول الله إلي دياركم؟" قالوا: بلى، فقال رسول الله ﷺ:"الناس دثار، والانصار شعار"، وجعل على المقاسم عباد بن (وقش) (٩) اخا بني عبد الاشهل، فجاء رجل من اسلم عاريا ليس عليه ثوب، فقال: اكسني من هذه البرود بردة، (قال: إنما هي مقاسم المسلمين، ولا يحل لي ان اعطيك منها شيئا، فقال قومه: ⦗٣٧⦘ اكسه منها بردة) (١٠) ، فإن تكلم فيها احد فهي من قسمنا (واعطياتنا) (١١) فاعطاه بردة، فبلغ ذلك رسول الله ﷺ فقال:" (من) (١٢) كنت اخشى هذا (عليه) (١٣) ، ما كنت اخشاكم عليه"، فقال: يا رسول الله ما (اعطيته) (١٤) إياها حتى قال قومه: إن تكلم فيها احد فهي من قسمنا (واعطياتنا) (١٥) ، فقال:"جزاكم الله خيرا، جزاكم الله خيرا" (١٦) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (مثله).
(٢) سقط من: [أ، ق، هـ].
(٣) في [جـ]: (أو لم).
(٤) سقط من: [أ، ب، ي].
(٥) في [أ، ب]: (فنصرناك).
(٦) في [هـ]: (آويناك).
(٧) سقط من: [هـ].
(٨) سقط من: [أ، ب، جـ، ع، م].
(٩) في [أ، ب]: (أوقس).
(١٠) سقط من: [ي].
(١١) في [أ، ب، ع]: (وأخطياتنا)، وفي [س]: (وأعطياننا).
(١٢) في [أ، ط، هـ]: (ما).
(١٣) في [أ، ب]: (عليك).
(١٤) في [ي]: (أعطيتهم).
(١٥) في [أ]: (وأخطياتنا)، وفي [ب]: (وأجطياتنا)، وفي [ع]: (وأحطاتنا)، وفي [جـ، ي]: (أحطياتنا)، وفي [س]: (وأعطياننا).
(١٦) حسن؛ محمد بن عمرو صدوق.
حضرت انس فرماتے ہیں کہ یہاں تک کہ انہوں نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی چادر آپ کی پشت سے کھینچ لی اور چاند کے ٹکڑے جیسی (پشت مبارک) ظاہر ہوگئی۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: میری چادر مجھے واپس کر دو، تمہارا باپ نہ رہے! کیا تم مجھے بخیل سمجھتے ہو؟ بخدا! اگر ان دونوں کے درمیان جو کچھ ہے وہ اونٹوں اور بکریوں کی صورت میں میرا ہوتا تو میں تمہیں دے دیتا۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس دن مؤلفۃ القلوب کو سو سو اونٹ دیئے اور لوگوں کو بھی عطا فرمایا۔ اس پر انصار نے بات کی۔ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے انہیں بلایا اور ارشاد فرمایا: تم نے ایسا ایسا کہا ہے۔ کیا میں نے تمہیں گمراہ نہیں پایا تو اللہ نے میرے ذریعہ تمہیں ہدایت دی؟ انہوں نے عرض کیا: کیوں نہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: کیا میں نے تمہیں تنگ دست نہیں پایا تو اللہ نے تمہیں غنی کردیا؟ انہوں نے عرض کیا: کیوں نہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: کیا میں نے تمہیں ایک دوسرے کا دشمن نہیں پایا تو اللہ نے میرے ذریعہ تمہارے دلوں میں الفت ڈال دی؟ انہوں نے عرض کیا: کیوں نہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اگر تم چاہو تو کہہ سکتے ہو: آپ ہمارے پاس بے یار و مددگار آئے تو ہم نے آپ کی مدد کی۔ انہوں نے عرض کیا: اللہ اور اس کے رسول کا احسان زیادہ ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اگر تم چاہو تو کہہ سکتے ہو: آپ ہمارے پاس نکالے ہوئے آئے تو ہم نے آپ کو پناہ دی۔ انہوں نے عرض کیا: اللہ اور اس کے رسول کا احسان زیادہ ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اور اگر تم چاہو تو کہہ سکتے ہو: آپ ہمارے پاس تنگ دست آئے تو ہم نے آپ کی غم خواری کی۔ انہوں نے عرض کیا: اللہ اور اس کے رسول کا احسان زیادہ ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: کیا تم اس پر راضی نہیں کہ لوگ بکریاں اور اونٹ لے کر لوٹیں اور تم اللہ کے رسول کو لے کر اپنے گھروں کو لوٹو؟ انہوں نے عرض کیا: کیوں نہیں۔ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: لوگ اوپر کا کپڑا ہیں اور انصار اندر کا کپڑا ہیں۔ اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بنو عبد الاشہل کے حضرت عباد بن وقش کو تقسیم پر مقرر فرمایا۔ قبیلہ اسلم کا ایک آدمی برہنہ حالت میں آیا جس کے بدن پر کوئی کپڑا نہیں تھا اور کہنے لگا: مجھے ان چادروں میں سے ایک چادر پہنا دیں۔ انہوں نے کہا: یہ مسلمانوں کے حصے ہیں اور میرے لئے حلال نہیں کہ میں تمہیں ان میں سے کچھ دوں۔ اس کی قوم نے کہا: اسے ان میں سے ایک چادر پہنا دیں، اگر کسی نے اس بارے میں بات کی تو یہ ہمارے حصوں اور ہمارے عطیات میں سے ہے۔ چناچہ انہوں نے اسے ایک چادر دے دی۔ یہ بات رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو پہنچی تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جس کے بارے میں مجھے اس کا اندیشہ تھا، تمہارے بارے میں مجھے اس کا اندیشہ نہیں تھا۔ انہوں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! میں نے اسے یہ چادر اس وقت تک نہیں دی جب تک اس کی قوم نے یہ نہ کہا کہ اگر کسی نے اس بارے میں بات کی تو یہ ہمارے حصوں اور ہمارے عطیات میں سے ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اللہ تمہیں جزائے خیر دے، اللہ تمہیں جزائے خیر دے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39671]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39671، ترقيم محمد عوامة ---)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 39671 in Urdu