🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1. من كره الخروج في الفتنة وتعوذ منها
جن حضرات کے نزدیک فتنہ میں نکلنا ناپسندیدہ ہے اور انہوں نے س سے پناہ مانگی ہے
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 38269 ترقیم الشثری: -- 39897
٣٩٨٩٧ - حدثنا ابو اسامة عن سليمان بن المغيرة قال: قال حميد: حدثنا نصر ابن عاصم الليثي (عن اليشكري) (١) قال: سمعت حذيفة يقول: كان رسول الله ﷺ يساله الناس عن الخير وكنت اساله عن الشر، (وعرفت) (٢) ان الخير لن يسبقني، قال: قلت: يا رسول الله! هل بعد هذا الخير من شر؟ قال:"يا حذيفة! تعلم كتاب الله واتبع ما فيه"، -ثلاثا، (قال: قلت: يا رسول الله! هل بعد هذا الخير شر؟ قال:"فتنة وشر") (٣) ، قال: قلت: يا رسول الله هل بعد هذا الشر خير؟ قال:"يا حذيفة تعلم كتاب الله واتبع ما فيه" -ثلاث مرار، قال: قلت: يا رسول الله! هل بعد هذا الخير (شر؟) (٤) قال:"فتنة عمياء صماء، عليها دعاة على ابواب النار، فان (تموت) (٥) ⦗١٩٤⦘ يا حذيفة وانت عاض على (جذر) (٦) خير من ان تتبع احدا منهم" (٧) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) زيادة من مصادر التخريج، وهكذا سيأتي ١٥/ ١٧ برقم [٣٩٩١٦].
(٢) في [أ، ب]: (فعرفت).
(٣) سقط من: [أ، ب، س، ط، هـ].
(٤) سقط من. [أ، ب، جـ، س].
(٥) في [ع]: (تمت).
(٦) في [هـ]: (جذل).
(٧) حسن؛ اليشكري صدوق، أخرجه أحمد (٢٣٢٨٢)، وأبو داود (٤٢٤٦)، والنسائي في الكبرى (٨٠٣٢)، وابن ماجه (٣٦٨١)، وابن حبان (٥٩٦٣)، وعبد الرزاق (٢٠٧١١)، والطيالسي (٤٤٢)، وأبو نعيم في الحلية ١/ ٥٧١، والبغوي (٤٢١٩)، وأصله عند البخاري (٣٦٠٦)، ومسلم (١٨٤٧).

حضرت یشکری فرماتے ہیں میں نے حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ کو فرماتے ہوئے سنا کہ لوگ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے بھلائی کے بارے میں پوچھتے تھے اور میں آپ سے برائی کے بارے میں پوچھتا تھا اور میں پہچان چکا تھا کہ خیر مجھ سے ہرگز نہیں بڑھے گی راوی فرماتے ہیں میں نے عرض کیا اے اللہ کے رسول کیا اس خیر کے بعد برائی ہوگی، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اے حذیفہ رضی اللہ عنہ اللہ کی کتاب سیکھو اور اس میں موجود احکام کی پیروی کرو تین مرتبہ (فرمایا) راوی فرماتے ہیں میں نے عرض کیا اے اللہ کے رسول کیا اس خیر کے بعد برائی ہوگی ارشاد فرمایا فتنہ اور برائی، راوی فرماتے ہیں میں نے عرض کیا اے اللہ کے رسول کیا اس برائی کے بعد بھلائی ہوگی ارشاد فرمایا اے حذیفہ رضی اللہ عنہ اللہ کی کتاب سیکھو اور جو اس میں ہے اس کی پیروی کرو تین مرتبہ فرمایا میں نے عرض کی اے اللہ کے رسول کیا اس خیر کے بعد برائی ہوگی ارشاد فرمایا: اندھا اور بہرا فتنہ ہوگا اس پر قائم ہوں گے جہنم کے دروازوں کی طرف دعوت دینے والے اے حذیفہ رضی اللہ عنہ اگر تمہیں موت آئے اس حال میں کہ تم درخت کے تنے کو دانتوں سے پکڑے ہوئے ہو یہ بہتر ہے اس بات سے کہ تم ان میں سے کسی کی پیروی کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 39897]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39897، ترقيم محمد عوامة 38269)


Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 39897 in Urdu