الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
3. ما ذكر في عثمان ﵁
سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے تذکرہ کے بیان میں
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 40493
٤٠٤٩٣ - حدثنا اسود بن عامر قال: حدثنا حماد بن سلمة عن علي بن زيد عن بشر بن (شغاف) (١) قال: سالني عبد الله بن سلام عن الخوارج فقلت: (هم) (٢) اطول الناس صلاة (واكثرهم صوما) (٣) غير انهم إذا خلفوا (الجسر) (٤) اهراقوا ⦗٤٣٥⦘ الدماء واخذوا الاموال، قال: لا (تسال) (٥) عنهم (إلا ذا) (٦) ، (اما) (٧) إني قد قلت لهم: لا تقتلوا عثمان، دعوه، فوالله لئن تركتموه إحدى عشرة ليموتن على (فراشه موتا) (٨) فلم يفعلوا، وإنه لم يقتل نبي إلا قتل به سبعون الفا (من الناس) (٩) ولم يقتل خليفة إلا قتل به خمسة وثلاثون الفا (١٠) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (شغًا).
(٢) في [هـ]: (لهم).
(٣) في [أ، ب]: (وأكثر صوامًا)، وفي [س، جـ]: (أكثر صومًا).
(٤) في [س]: (الجسد).
(٥) في [س]: (يسأل).
(٦) في [أ، ب]: (إلا إذا).
(٧) في [ع]: (إيما).
(٨) سقط من: [أ، ب، ع].
(٩) سقط من: [س].
(١٠) ضعيف؛ لضعف علي بن زيد بن جدعان.
بشر بن شغاف فرماتے ہیں کہ حضرت عبداللہ بن سلام رضی اللہ عنہ نے مجھ سے خوارج کے بارے میں پوچھا تو میں نے کہا کہ یہ لوگوں میں سب سے لمبی نماز پڑھنے والے اور سب سے زیادہ روزے رکھنے والے ہیں، البتہ جب یہ پل کے پار چلے جاتے ہیں تو خون بہاتے ہیں اور مال لوٹتے ہیں۔ انہوں نے فرمایا کہ ان کے بارے میں ایسے ہی شخص سے پوچھا جائے۔ سنو! میں نے ان سے کہا تھا کہ حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کو قتل نہ کرو، انہیں چھوڑ دو، اللہ کی قسم اگر تم انہیں گیارہ (راتیں) چھوڑ دو تو وہ ضرور اپنے بستر پر طبعی موت مر جائیں گے، مگر انہوں نے ایسا نہ کیا۔ بیشک کوئی نبی قتل نہیں کیا گیا مگر اس کے بدلے لوگوں میں سے ستر ہزار قتل کیے گئے اور کوئی خلیفہ قتل نہیں کیا گیا مگر اس کے بدلے پینتیس ہزار قتل کیے گئے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40493]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40493، ترقيم محمد عوامة ---)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 40493 in Urdu