مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
1. في غسل الجمعة
جمعہ کے دن غسل کرنے کا بیان
ترقیم عوامۃ: 5049 ترقیم الشثری: -- 5104
٥١٠٤ - حدثنا ابو اسامة عن يحيى بن ميسرة قال: سالت (عمرو بن مرة) (١) عن غسل يوم الجمعة سنة؟ فقال: كان المسلمون يغتسلون، فاعدت عليه، فلم يزدنى علي ان قال: كان المسلمون يغتسلون، فعرفت انه شيء استحبه المسلمون وليس بسنة.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ب، جـ، د، ز، س، ط، هـ، ك]، والمثبت من [ل]: وكتب التراجم، فإن يحيى مشهور بالرواية عن عمرو بن مرة، انظر: التاريخ الكبير ٨/ ٣٠٥، والجرح والتعديل ٩/ ١٨٩، والكنى لمسلم ٢/ ٩١٣، والثقات ٧/ ٥٩٩.
حدثنا ابو اسامة، عن يحيى بن ميسرة، قال: سالت، عن غسل يوم الجمعة سنة؟، فقال:" كان المسلمون يغتسلون"، فاعدت عليه فلم يزدني على ان قال:" كان المسلمون يغتسلون"، فعرفت انه شيء استحبه المسلمون وليس بسنة
حضرت یحییٰ بن میسرہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عمرو بن مرہ سے جمعہ کے دن کے غسل کے بارے میں سوال کیا کہ کیا جمعہ کے دن غسل کرنا سنت (ضروری) ہے؟ انہوں نے فرمایا کہ مسلمان جمعہ کے دن غسل کیا کرتے تھے۔ میں نے یہی سوال دوبارہ کیا تو انہوں نے مجھے یہی جواب دیا کہ مسلمان جمعہ کے دن غسل کیا کرتے تھے۔ میں سمجھ گیا کہ یہ ایسی چیز ہے جسے مسلمانوں نے مستحب سمجھا ہے، یہ سنت (ضروری) نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمعة/حدیث: 5104]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5104، ترقيم محمد عوامة 5049)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 5104 in Urdu