سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
10. باب ذكر بيان المواقيت واختلاف الروايات فى ذلك
باب: نماز کے اوقات کا تذکرہ اور اس کے بارے میں روایات کا اختلاف
ترقیم العلمیہ : 989 ترقیم الرسالہ : -- 1002
حَدَّثَنَا الْقَاضِيَانِ: أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْمَحَامِلِيُّ ، وَأَبُو عُمَرَ مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ قَالا: نا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ شَبِيبٍ ، نا أَيُّوبُ بْنُ سُلَيْمَانَ بْنِ بِلالٍ ، ثنا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي أُوَيْسٍ ، حَدَّثَنِي سُلَيْمَانُ بْنُ بِلالٍ ، نا صَالِحُ بْنُ كَيْسَانَ ، عَنْ حَفْصِ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، قَالَ:" صَلَّيْتُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْعَصْرَ فَلَمَّا انْصَرَفَ قَالَ رَجُلٌ مِنْ بَنِي سَلَمَةَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، إِنَّ عِنْدِي جَزُورًا أُرِيدُ أَنْ أَنْحَرَهَا فَأَنَا أُحِبُّ أَنْ تَحْضُرَهَا، فَانْصَرَفَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَانْصَرَفْنَا فَنُحِرَتِ الْجَزُورُ وَصُنِعَ لَنَا مِنْهَا، وَطَعِمْنَا مِنْهَا قَبْلَ أَنْ تَغِيبَ الشَّمْسُ، وَكُنَّا نُصَلِّي الْعَصْرَ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَيَسِيرُ الرَّاكِبُ سِتَّةَ أَمْيَالٍ قَبْلَ أَنْ تَغِيبَ الشَّمْسُ" .
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی اقتداء میں عصر کی نماز ادا کی، جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز ختم کر لی تو بنو سلمہ سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے عرض کیا یا رسول اللہ! میرے پاس ایک اونٹ ہے میں اسے قربان کرنا چاہتا ہوں میں یہ چاہتا ہوں کہ آپ بھی وہاں موجود ہوں، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم وہاں سے روانہ ہوئے ہم بھی چل پڑے، پھر اس اونٹ کو قربان کیا گیا پھر اسے ہمارے لیے تیار کیا گیا تو سورج غروب ہونے سے پہلے ہی ہم نے اس کا گوشت بھی کھا لیا (سیدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں) ہم لوگ عصر کی نماز نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی اقتداء میں ادا کرتے تھے اس کے بعد کوئی شخص چھ میل کا فاصلہ سورج غروب ہونے سے پہلے طے کر لیا کرتا تھا۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الصلاة/حدیث: 1002]
ترقیم العلمیہ: 989
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم فى ((صحيحه)) برقم: 624، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 1516، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 2117، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 1002، 1003»
الرواة الحديث:
حفص بن عبيد الله الأنصاري ← أنس بن مالك الأنصاري