سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
11. باب إمامة جبرائيل
باب: حضرت جبرائیل (علیہ الصلوۃ والسلام) کی امامت کا واقعہ
ترقیم العلمیہ : 1016 ترقیم الرسالہ : -- 1029
نا ابْنُ الصَّوَّافِ ، نا الْحَسَنُ بْنُ فِهْرِ بْنِ حَمَّادِ الْبَزَّازُ ، نا الْحَسَنُ بْنُ حَمَّادٍ سَجَّادَةُ ، نا ابْنُ عُلَيَّةَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ ، عَنْ عُتْبَةَ بْنِ مُسْلِمٍ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ:" لَمَّا فُرِضَتِ الصَّلاةُ نزل جَبْرَائِيلُ عَلَيْهِ السَّلامُ عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَصَلَّى بِهِ الظُّهْرَ، وَذَكَرَ الْمَوَاقِيتَ، وَقَالَ: فَصَلَّى بِهِ الْمَغْرِبَ حِينَ غَابَتِ الشَّمْسُ، وَقَالَ فِي الْيَوْمِ الثَّانِي: فَصَلَّى بِهِ الْمَغْرِبَ حِينَ غَابَتِ الشَّمْسُ" .
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: جب نماز فرض ہو گئی تو جبرائیل علیہ السلام نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے اور آپ کو ظہر کی نماز پڑھائی اس کے بعد راوی نے نمازوں کے اوقات کا تذکرہ کیا جس میں یہ الفاظ ہیں: جبرائیل علیہ السلام نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو مغرب کی نماز اس وقت پڑھائی جب سورج غروب ہو گیا تھا دوسرے دن کے بارے میں راوی نے یہی الفاظ نقل کیے ہیں انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو مغرب کی نماز اس وقت پڑھائی جب سورج غروب ہو گیا تھا۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الصلاة/حدیث: 1029]
ترقیم العلمیہ: 1016
تخریج الحدیث: «إسناده حسن،وأخرجه الدارقطني فى ((سننه)) برقم: 1029، انفرد به المصنف من هذا الطريق، قال ابن حجر: إسناد حسن لكن فيه عنعنة ابن إسحاق التلخيص الحبير فى تخريج أحاديث الرافعي الكبير: 307/1»
الحكم على الحديث: إسناده حسن
الرواة الحديث:
نافع مولى ابن عمر ← عبد الله بن عمر العدوي