سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
17. باب فى ذكر الأمر بالأذان والإمامة وأحقهما
باب: اذان اور امامت کا حکم دینا، ان دونوں کا زیادہ حق دار کون ہوگا؟
ترقیم العلمیہ : 1053 ترقیم الرسالہ : -- 1068
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، ثنا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، ثنا إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، ثنا أَيُّوبُ ، عَنْ أَبِي قِلابَةَ ، عَنْ مَالِكِ بْنِ الْحُوَيْرِثِ، قَالَ: أَتَيْنَا النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَنَحْنُ شَبَبَةٌ مُتَقَارِبُونَ فَأَقَمْنَا عِنْدَهُ عِشْرِينَ لَيْلَةً، وَكَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَحِيمًا رَقِيقًا فَظَنَّ أَنَّا قَدِ اشْتَقْنَا إِلَى أَهْلِنَا، وَسَأَلْنَا عَمَّنْ تَرَكْنَا فِي أَهْلِنَا فَأَخْبَرَنَاهُ، فَقَالُ:" ارْجِعُوا إِلَى أَهْلِيكُمْ، فَأَقِيمُوا فِيهِمْ وَعَلِّمُوهُمْ وَبِرُّوهُمْ وَصَلُّوا كَمَا رَأَيْتُمُونِي أُصَلِّي، وَإِذَا حَضَرَتِ الصَّلاةُ فَلْيُؤَذِّنْ لَكُمْ أَحَدُكُمْ ثُمَّ لِيَؤُمَّكُمْ أَكْبَرُكُمْ" .
سیدنا مالک بن حویرث رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم لوگ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے ہم جوان لوگ تھے ہماری عمریں ایک دوسرے کے قریب قریب تھیں ہم آپ کی خدمت میں بیس دن ٹھہرے رہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم بڑے مہربان اور نرم طبیعت کے مالک تھے، آپ کو یہ اندازہ ہو گیا کہ اب ہمارے لیے اپنے گھر سے دور رہنا مشکل ہو رہا ہے آپ نے ہم سے اس بارے میں دریافت کیا ہم اپنے گھر میں کیا چھوڑ کر آئے ہیں ہم نے آپ کو بتایا تو آپ نے ارشاد فرمایا: ”تم لوگ اب اپنے گھر واپس چلے جاؤ، اور وہیں قیام کرو ان لوگوں کو تعلیم دو ان کے ساتھ اچھا سلوک کرو جس طرح تم نے مجھے نماز ادا کرتے ہوئے دیکھا ہے اسی طرح نماز ادا کرتے رہنا، جب نماز کا وقت آ جائے تو تم میں سے کوئی ایک شخص اذان دے اور تم میں سے جو شخص عمر میں بڑا ہو وہ تمہاری امامت کرائے۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب الصلاة/حدیث: 1068]
ترقیم العلمیہ: 1053
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 628، 630، 631، 658، 685، 818، 2848، 6008، 7246، ومسلم فى ((صحيحه)) برقم: 674، وابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 395، 1510، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 1658، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 633، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 589، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 205، والدارمي فى ((مسنده)) برقم: 1288، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 979، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 1068، 1069، 1311، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 15838»
الحكم على الحديث: صحيح
الرواة الحديث:
Sunan al-Daraqutni Hadith 1068 in Urdu
عبد الله بن زيد الجرمي ← مالك بن الحويرث الليثي