سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
32. باب ذكر التكبير ورفع اليدين عند الافتتاح والركوع والرفع منه وقدر ذلك واختلاف الروايات
باب: تکبیر تحریمہ، نماز کے آغاز میں، رکوع میں جاتے ہوئے، رکوع سے اٹھتے ہوئے، رفع یدین کرنا، اس کی مقدار اور اس بارے میں روایات کا اختلاف
ترقیم العلمیہ : 1106 ترقیم الرسالہ : -- 1121
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْوَكِيلُ ، ثنا الْحَسَنُ بْنُ عَرَفَةَ ، ثنا هُشَيْمٌ ، عَنْ حُصَيْنٍ ، وَحَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، وَعُثْمَانُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ جَعْفَرٍ ، قَالا: نا يُوسُفُ بْنُ مُوسَى ، نا جَرِيرٌ ، عَنْ حُصَيْنِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، قَالَ: دَخَلْنَا عَلَى إِبْرَاهِيمَ فَحَدَّثَهُ عَمْرُو بْنُ مُرَّةَ ، قَالَ: صَلَّيْنَا فِي مَسْجِدِ الْحَضْرَمِيِّينَ، فَحَدَّثَنِي عَلْقَمَةُ بْنُ وَائِلٍ ، عَنْ أَبِيهِ أَنَّهُ رَأَى رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" يَرْفَعُ يَدَيْهِ حِينَ يَفْتَتِحُ الصَّلاةَ وَإِذَا رَكَعَ وَإِذَا سَجَدَ" . فَقَالَ إِبْرَاهِيمُ: مَا أَرَى أَبَاكَ رَأَى رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلا ذَلِكَ الْيَوْمَ الْوَاحِدَ فَحَفِظَ ذَلِكَ، وَعَبْدُ اللَّهِ لَمْ يَحْفَظْ ذَلِكَ مِنْهُ، ثُمَّ قَالَ إِبْرَاهِيمُ: إِنَّمَا رَفْعُ الْيَدَيْنِ عِنْدَ افْتِتَاحِ الصَّلاةِ، لَفْظُ جَرِيرٍ.
حصین بن عبدالرحمن بیان کرتے ہیں: ہم ابراہیم نخعی کی خدمت میں حاضر ہوئے تو عمرو بن مروہ نے انہیں یہ بات بتائی انہوں نے بتایا ہم نے حضرمیوں کی مسجد میں نماز ادا کی تو علقمہ بن وائل نے اپنے والد کے حوالے سے یہ بات بیان کی: انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو نماز کے آغاز میں رکوع میں جاتے ہوئے اور سجدے میں جاتے ہوئے رفع یدین کرتے ہوئے دیکھا ہے۔ تو ابراہیم نخعی نے یہ فرمایا: ”میں یہ سمجھتا ہوں، آپ کے والد نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو صرف اسی ایک دن ایسا کرتے ہوئے دیکھا ہو گا، اور یہ بات یاد رکھی ہو گی، تو کیا سیدنا عبداللہ (بن مسعود) نے یہ بات یاد نہیں رکھی ہو گی؟“ اس کے بعد ابراہیم نخعی نے فرمایا: ”رفع یدین صرف نماز کے آغاز میں کیا جائے گا۔“ روایت کے یہ الفاظ جریر نامی راوی کے ہیں۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الصلاة/حدیث: 1121]
ترقیم العلمیہ: 1106
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه مسلم فى ((صحيحه)) برقم: 401، وابن الجارود فى "المنتقى"، 225، 231، وابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 457، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 1805، 1860، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 878، 1267، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 723، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 248، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 810، 854، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 1101، 1104، 1120، والحميدي فى ((مسنده)) برقم: 909، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 19143»
«والحميدي فى ((مسنده)) برقم: 909»
«والحميدي فى ((مسنده)) برقم: 909»
الحكم على الحديث: صحيح
الرواة الحديث:
علقمة بن وائل الحضرمي ← وائل بن حجر الحضرمي