سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
32. باب ذكر التكبير ورفع اليدين عند الافتتاح والركوع والرفع منه وقدر ذلك واختلاف الروايات
باب: تکبیر تحریمہ، نماز کے آغاز میں، رکوع میں جاتے ہوئے، رکوع سے اٹھتے ہوئے، رفع یدین کرنا، اس کی مقدار اور اس بارے میں روایات کا اختلاف
ترقیم العلمیہ : 1119 ترقیم الرسالہ : -- 1134
حَدَّثَنَا ابْنُ صَاعِدٍ ، ثنا لُوَيْنٌ ، ثنا صَالِحُ بْنُ عُمَرَ الْوَاسِطِيُّ ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ كُلَيْبٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ وَائِلِ بْنِ حُجْرٍ ، قَالَ:" أَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لأَنْظُرَ كَيْفَ يُصَلِّي فَاسْتَقْبَلَ الْقِبْلَةَ فَكَبَّرَ فَرَفَعَ يَدَيْهِ حَتَّى حَاذَى أُذُنَيْهِ، فَلَمَّا رَكَعَ رَفَعَ يَدَيْهِ حَتَّى جَعَلَهُمَا بِذَلِكَ الْمَنْزِلِ، فَلَمَّا رَفَعَ رَأْسَهُ مِنَ الرُّكُوعِ رَفَعَ يَدَيْهِ حَتَّى جَعَلَهُمَا بِذَلِكَ الْمَنْزِلِ فَلَمَّا سَجَدَ وَضَعَ يَدَيْهِ مِنْ رَأْسِهِ بِذَلِكَ الْمَنْزِلِ" .
سیدنا وائل بن حجر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا تاکہ خود اس بات کو دیکھوں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کیسے نماز ادا کرتے ہیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے قبلہ کی طرف رخ کیا پھر تکبیر کہتے ہوئے دونوں ہاتھوں کو کانوں تک بلند کیا، پھر جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم رکوع میں گئے تو آپ نے پھر رفع یدین کیا یہاں تک کہ انہیں اسی جگہ تک بلند کیا پھر جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے رکوع سے سر اٹھایا تو دونوں ہاتھوں کو اتنا ہی بلند کیا جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم سجدے میں گئے تو آپ نے اپنے دونوں ہاتھ سر کے اسی حصے کے مقابل میں رکھے۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الصلاة/حدیث: 1134]
ترقیم العلمیہ: 1119
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه مسلم فى ((صحيحه)) برقم: 401، وابن الجارود فى "المنتقى"، 225، 231، وابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 457، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 1805، 1860، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 878، 1267، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 723، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 248، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 810، 854، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 1134، 1135، 1120، والحميدي فى ((مسنده)) برقم: 909، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 19143»
«والحميدي فى ((مسنده)) برقم: 909»
«والحميدي فى ((مسنده)) برقم: 909»
الحكم على الحديث: صحيح
الرواة الحديث:
Sunan al-Daraqutni Hadith 1134 in Urdu
كليب بن شهاب الجرمي ← وائل بن حجر الحضرمي