سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
57. باب صلاة الإمام وهو جنب أو محدث
باب: امام جب جنابت یا بےوضو حالت میں ہو، اس وقت اس کا نماز ادا کرنا
ترقیم العلمیہ : 1358 ترقیم الرسالہ : -- 1374
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو عُبَيْدٍ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ حَسَّانَ، ثنا ابْنُ مَهْدِيٍّ ، ثنا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ، عَنْ نَافِعٍ" أَنَّ ابْنَ عُمَرَ ، صَلَّى بِأَصْحَابِهِ، ثُمَّ ذَكَرَ أَنَّهُ مَسَّ ذَكَرَهُ، فَتَوَضَّأَ وَلَمْ يَأْمُرْهُمْ أَنْ يُعِيدُوا" . قَالَ ابْنُ مَهْدِيٍّ: قُلْتُ لِسُفْيَانَ:" عَلِمْتُ أَنَّ أَحَدًا قَالَ: يُعِيدُونَ، قَالَ: لا، إِلا حَمَّادٌ".
نافع بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے اپنے ساتھیوں کو نماز پڑھائی، بعد میں انہیں یاد آیا کہ انہوں نے اپنی شرمگاہ کو چھو لیا تھا (جس کی وجہ سے ان کا وضو ٹوٹ چکا تھا)، تو سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے دوبارہ وضو کیا (اور دوبارہ نماز ادا کی)، البتہ انہوں نے ان لوگوں کو وہ نماز دوبارہ ادا کرنے کی ہدایت نہیں کی۔ ابن مہدی بیان کرتے ہیں: میں نے سفیان سے دریافت کیا: کیا آپ اس بات سے واقف ہیں کہ کسی راوی نے یہ بات بھی نقل کی ہو؟ ان لوگوں نے بھی دوبارہ نماز ادا کی تھی؟ انہوں نے جواب دیا: نہیں، صرف حماد نامی راوی نے یہ بات نقل کی ہے۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الصلاة/حدیث: 1374]
ترقیم العلمیہ: 1358
تخریج الحدیث: «أخرجه مالك فى ((الموطأ)) برقم: 129، 132، وسعيد بن منصور فى ((سننه)) برقم: 644، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 638، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 531، 1374، والبزار فى ((مسنده)) برقم: 5962»
الرواة الحديث:
اسم الشهرة | الرتبة عند ابن حجر/ذهبي | أحاديث |
|---|---|---|
| 👤←👥عبد الله بن عمر العدوي، أبو عبد الرحمن | صحابي | |
👤←👥محمد بن علي الهاشمي، أبو عبد الله محمد بن علي الهاشمي ← عبد الله بن عمر العدوي | مجهول الحال |
Sunan al-Daraqutni Hadith 1374 in Urdu
محمد بن علي الهاشمي ← عبد الله بن عمر العدوي