علماء کرام کے آڈیو، ویڈیو دروس ، خطبات، دورہ قرآن، تعلیم القرآن اگر آپ ٹیکسٹ کی صورت میں ٹائپ کروانا چاہتے ہوں تو رابطہ کریں۔
+92-331-5902482
+92-331-5902482
سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
93. باب: لا صلاة بعد الفجر إلا سجدتين
باب: صبح صادق ہوجانے کے بعد صرف دو رکعت (سنت) ادا کی جائیں گی۔
ترقیم العلمیہ : 1532 ترقیم الرسالہ : -- 1549
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سُلَيْمَانَ الْمَالِكِيُّ ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدَةَ ، ثنا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدٍ ، أنا قُدَامَةُ بْنُ مُوسَى ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْحُصَيْنِ التَّمِيمِيِّ ، عَنْ أَبِي عَلْقَمَةَ مَوْلَى ابْنِ عَبَّاسٍ، عَنْ يَسَارٍ مَوْلَى ابْنِ عُمَرَ، قَالَ: رَآنِي ابْنُ عُمَرَ أُصَلِّي بَعْدَ الْفَجْرِ فَحَصَبَنِي، وَقَالَ: يَا يَسَارُ، كَمْ صَلَّيْتَ؟ قُلْتُ: لا أَدْرِي، قَالَ: لا دَرَيْتَ، إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَرَجَ عَلَيْنَا وَنَحْنُ نُصَلِّي هَذِهِ الصَّلاةَ فَتَغَيَّظَ عَلَيْنَا تَغَيُّظًا شَدِيدًا، ثُمَّ قَالَ:" لِيُبَلِّغْ شَاهِدُكُمْ غَائِبَكُمْ أَنْ لا صَلاةَ بَعْدَ الْفَجْرِ إِلا سَجْدَتَيْنِ" .
یسار بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے مجھے صبح صادق ہو جانے کے بعد (نفل) نماز ادا کرتے ہوئے دیکھا، تو مجھے کنکریاں مارتے ہوئے فرمایا: ”اے یسار! تم نے کتنی رکعت ادا کی ہیں؟“ میں نے جواب دیا: مجھے یاد نہیں ہے۔ تو انہوں نے فرمایا: ”تمہیں سمجھ بھی نہیں ہے، ایک مرتبہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پاس تشریف لائے، تو ہم یہ نماز (یعنی اس وقت میں نوافل) ادا کر رہے تھے، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہم پر شدید ناراضگی کا اظہار کیا اور ارشاد فرمایا: تمام موجود لوگ غیر موجود افراد تک یہ بات پہنچا دیں: صبح صادق ہو جانے کے بعد (نوافل میں) صرف دو رکعت (سنت) ادا کی جا سکتی ہے۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب الصلاة/حدیث: 1549]
ترقیم العلمیہ: 1532
تخریج الحدیث: «إسناده حسن، وأخرجه أبو داود فى ((سننه)) برقم: 1278، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 419، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 235، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 4510، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 1549، 1550، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 4847»
«قال النوی: هذا الحديث إسناده حسن، البدر المنير في تخريج الأحاديث والآثار الواقعة في الشرح الكبير: (3 / 286)»
«قال النوی: هذا الحديث إسناده حسن، البدر المنير في تخريج الأحاديث والآثار الواقعة في الشرح الكبير: (3 / 286)»
الحكم على الحديث: إسناده حسن
الرواة الحديث:
Sunan al-Daraqutni Hadith 1549 in Urdu
يسار بن نمير الأنصاري ← عبد الله بن عمر العدوي