🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

علماء کرام کے آڈیو، ویڈیو دروس ، خطبات، دورہ قرآن، تعلیم القرآن اگر آپ ٹیکسٹ کی صورت میں ٹائپ کروانا چاہتے ہوں تو رابطہ کریں۔
+92-331-5902482 New
سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (4836)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم العلمیہ سے تلاش کل احادیث (4750)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
6. باب: ليس فى الخضراوات صدقة
باب سبزیوں میں زکوۃ لازم نہیں ہوتی
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 1909 ترقیم الرسالہ : -- 1932
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ ، ثنا أَبُو عَاصِمٍ ، عَنْ مُوسَى بْنِ عُبَيْدَةَ ، حَدَّثَنِي عِمْرَانُ بْنُ أَبِي أَنَسٍ ، عَنْ مَالِكِ بْنِ أَوْسِ بْنِ الْحَدَثَانِ ، قَالَ: بَيْنَمَا أَنَا جَالِسٌ عِنْدَ عُثْمَانَ جَاءَهُ أَبُو عُلَيَّةَ، فَقَالُ لَهُ عُثْمَانُ: كَيْفَ أَنْتَ يَا أَبَا ذَرٍّ؟ قَالَ: بِخَيْرٍ، ثُمَّ قَامَ إِلَى سَارِيَةٍ، فَقَامَ النَّاسُ إِلَيْهِ فَاحْتَوَشُوهُ، فَكُنْتُ فِيمَنِ احْتَوَشَهُ، فَقَالُوا: يَا أَبَا ذَرٍّ ، حَدِّثْنَا عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ:" فِي الإِبِلِ صَدَقَتُهَا، وَفِي الْغَنَمِ صَدَقَتُهَا، وَفِي الْبَقَرِ صَدَقَتُهَا، وَفِي الْبَزِّ صَدَقَتُهُ" . قَالَهَا بِالزَّايِ.
مالک بن اوس بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ ہم لوگ سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ کے پاس بیٹھے ہوئے تھے، اسی دوران سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ ان کے پاس آئے اور انہیں سلام کیا، سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے ان سے دریافت کیا: اے ابوذر! آپ کا کیا حال ہے؟ انہوں نے جواب دیا: ٹھیک ہوں۔ پھر وہ ایک ستون کے پاس جا کر کھڑے ہو گئے، لوگ بھی اٹھ کر ان کی طرف گئے اور انہیں گھیر لیا، میں بھی انہیں گھیرنے والوں میں شامل تھا، لوگوں نے کہا: اے ابوذر! آپ ہمیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے کوئی حدیث سنائیں۔ تو انہوں نے بتایا: میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: اونٹوں میں زکوٰۃ لازم ہوتی ہے، بکریوں میں زکوٰۃ لازم ہوتی ہے، گائے میں زکوٰۃ لازم ہوتی ہے اور کتان (ریشم) میں زکوٰۃ لازم ہوتی ہے۔ راوی کہتے ہیں: انہوں نے یہ لفظ ’ز‘ کے ساتھ ذکر کیا۔ [سنن الدارقطني/ كتاب زكاة/حدیث: 1932]
ترقیم العلمیہ: 1909
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه الحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 1435، 1436، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 7693، 7694، 7695، 7696، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 1932، 1933، 1934، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 21958، والبزار فى ((مسنده)) برقم: 3895، 3896، وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 10803»
«قال ابن حجر: طريقه ضعيفة، التلخيص الحبير في تخريج أحاديث الرافعي الكبير: (2 / 345)»

الحكم على الحديث: إسناده ضعيف

الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥أبو ذر الغفاري، أبو ذرصحابي
👤←👥مالك بن أوس النصري، أبو سعيد
Newمالك بن أوس النصري ← أبو ذر الغفاري
له رؤية
👤←👥عمران بن أبي أنس القرشي
Newعمران بن أبي أنس القرشي ← مالك بن أوس النصري
ثقة
👤←👥موسى بن عبيدة الربذي، أبو عبد العزيز
Newموسى بن عبيدة الربذي ← عمران بن أبي أنس القرشي
منكر الحديث
👤←👥الضحاك بن مخلد النبيل، أبو عاصم
Newالضحاك بن مخلد النبيل ← موسى بن عبيدة الربذي
ثقة ثبت
👤←👥أحمد بن منصور الرمادي، أبو بكر
Newأحمد بن منصور الرمادي ← الضحاك بن مخلد النبيل
ثقة حافظ
👤←👥عبد الله بن محمد الفقيه، أبو بكر
Newعبد الله بن محمد الفقيه ← أحمد بن منصور الرمادي
ثقة حافظ
Sunan al-Daraqutni Hadith 1932 in Urdu