سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
3. باب الشهادة على رؤية الهلال
باب چاند دیکھنے کی گواہی
ترقیم العلمیہ : 2172 ترقیم الرسالہ : -- 2198
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيٍّ الْوَرَّاقُ ، ثنا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى ، ثنا إِسْرَائِيلُ ، عَنْ عَبْدِ الأَعْلَى ، عَنِ ابْنِ أَبِي لَيْلَى ، قَالَ:" كُنْتُ عِنْدَ عُمَرَ فَأَتَاهُ رَاكِبٌ فَزَعَمَ أَنَّهُ رَأَى الْهِلالَ، فَأَمَرَ النَّاسَ أَنْ يُفْطِرُوا" . قَالَ مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيٍّ: قُلْتُ لأَبِي نُعَيْمٍ: سَمِعَ ابْنُ أَبِي لَيْلَى مِنْ عُمَرَ؟ قَالَ: لا أَدْرِي، قَالَ مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيٍّ: قُلْتُ لِيَحْيَى بْنِ مَعِينٍ: سَمِعَ ابْنُ أَبِي لَيْلَى مِنْ عُمَرَ؟ فَلَمْ يُثْبِتْ ذَلِكَ، عَبْدُ الأَعْلَى هُوَ ابْنُ عَامِرٍ الثَّعْلَبِيُّ غَيْرُهُ أَثْبَتُ مِنْهُ، وَحَدِيثُ أَبِي وَائِلٍ أَصَحُّ إِسْنَادًا عَنْ عُمَرَ مِنْهُ، رَوَاهُ الأَعْمَشُ، وَمَنْصُورٌ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ.
ابن ابولیلیٰ بیان کرتے ہیں: میں سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے پاس موجود تھا، آپ کے پاس ایک سوار آیا اور اس نے بتایا: اس نے پہلی کا چاند دیکھ لیا ہے، تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے لوگوں کو یہ ہدایت کی کہ وہ عیدالفطر کریں۔ محمد بن علی بیان کرتے ہیں: میں نے ابونعیم سے دریافت کیا: کیا ابن ابولیلیٰ نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے حدیث کا بیان کیا ہے، تو انہوں نے جواب دیا: مجھے نہیں معلوم۔ محمد بن علی بیان کرتے ہیں: میں نے یحییٰ بن معین سے دریافت کیا: کیا ابن ابولیلیٰ نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے حدیث کا سماع کیا ہے، تو انہوں نے اسے درست قرار نہیں دیا۔ عبدالاعلیٰ نامی راوی عبدالاعلیٰ بن ثعلبی ہیں، جو مستند نہیں ہیں۔ ابووائل کی روایت سند کے اعتبار سے زیادہ مستند ہے، جسے اعمش اور منصور نے ابووائل کے حوالے سے نقل کیا ہے۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الصيام/حدیث: 2198]
ترقیم العلمیہ: 2172
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه البيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 8080، 8081، 8082، 8287، 8288، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 2196، 2197، 2199، 2200، 2201، وعبد الرزاق فى ((مصنفه)) برقم: 7331، وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 9553، 9566»
«قال الزیلعی: عبد الأعلى هذا متكلم فيه، نصب الراية لأحاديث الهداية: (2 / 443)»
«قال الزیلعی: عبد الأعلى هذا متكلم فيه، نصب الراية لأحاديث الهداية: (2 / 443)»
الحكم على الحديث: إسناده ضعيف
الرواة الحديث:
عبد الرحمن بن أبي ليلى الأنصاري ← عمر بن الخطاب العدوي