🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (4836)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم العلمیہ سے تلاش کل احادیث (4750)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
13. باب ما جاء فى صيام أيام التشريق
باب: ایام تشریق کے روزوں کا ذکر
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 2258 ترقیم الرسالہ : -- 2290
ثنا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ الْمَطِيرِيُّ ، ثنا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ مَنْصُورٍ ، ثنا أبِي ، ثنا سُلَيْمَانُ بْنُ أَبِي دَاوُدَ الْحَرَّانِيُّ ، ثنا الزُّهْرِيُّ ، عَنْ مَسْعُودِ بْنِ الْحَكَمِ الزُّرَقِيِّ ، عَنْ رَجُلٍ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: أَمَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ حُذَافَةَ فَنَادَى فِي أَيَّامِ التَّشْرِيقِ:" أَلا إِنَّ هَذِهِ أَيَّامُ عِيدٍ وَأَكْلٍ وَشُرْبٍ وَذِكْرٍ، فَلا يَصُمْهُنَّ إِلا مُحْصَرٌ، أَوْ مُتَمَتِّعٌ لَمْ يَجِدْ هَدْيًا، وَمَنْ لَمْ يَصُمْهُنَّ فِي أَيَّامِ الْحَجِّ الْمُتَتَابِعَةِ فَلْيَصُمْهُنَّ" . سُلَيْمَانُ بْنُ أَبِي دَاوُدَ ضَعِيفٌ. رَوَاهُ الزُّبَيْدِيُّ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، أَنَّهُ بَلَغَهُ عَنْ مَسْعُودِ بْنِ الْحَكَمِ، عَنْ بَعْضِ أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِهَذَا، وَلَمْ يَقُلْ فِيهِ: إِلا مُحْصَرٌ، أَوْ مُتَمَتِّعٌ.
مسعود بن حکم، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ایک صحابی کے حوالے سے یہ بات نقل کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا عبداللہ بن حذافہ رضی اللہ عنہ کو یہ ہدایت کی کہ وہ ایام تشریق کے دنوں میں اعلان کریں: خبردار! یہ عید کے دن ہیں اور کھانے پینے اور ذکر کرنے کے دن ہیں، تو ان دنوں میں روزہ صرف وہ شخص رکھے، جو محصور ہو یا حج تمتع کرنے والا ہو اور اس کے ساتھ قربانی کا جانور نہ ہو اور وہ شخص، جس نے حج کے ایام میں مسلسل روزے نہ رکھے ہوں، تو وہ ان دنوں میں روزے رکھ سکتا ہے۔ اس روایت کے راوی سلیمان بن ابوداؤد ضعیف ہیں۔ اس روایت کو زبیدی نے زہری کے حوالے سے نقل کیا ہے، جسے انہوں نے مسعود بن حکم کے حوالے سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ایک صحابی کے حوالے سے نقل کیا ہے، تاہم اس میں یہ الفاظ نہیں ہیں: ماسوائے محصور اور حج تمتع کرنے والے کے۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الصيام/حدیث: 2290]
ترقیم العلمیہ: 2258
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه الضياء المقدسي فى "الأحاديث المختارة"، 222، 223، 224، والحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 6713، والنسائي فى ((الكبریٰ)) برقم: 2889، 2894، 2897، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 2289، 2407، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 15976»
«قال الدارقطني: الدارقطني بإسناد ضعيف، عمدة القاري شرح صحيح البخاري: (11 / 114)»

الحكم على الحديث: إسناده ضعيف

الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥اسم مبهم0
👤←👥مسعود بن الحكم الزرقي، أبو هارون
Newمسعود بن الحكم الزرقي ← اسم مبهم
له رؤية
👤←👥محمد بن شهاب الزهري، أبو بكر
Newمحمد بن شهاب الزهري ← مسعود بن الحكم الزرقي
الفقيه الحافظ متفق على جلالته وإتقانه
👤←👥سليمان بن أبي داود الحراني، أبو أيوب
Newسليمان بن أبي داود الحراني ← محمد بن شهاب الزهري
متروك الحديث
👤←👥عبد الرحمن بن محمد الحارثي، أبو سعيد
Newعبد الرحمن بن محمد الحارثي ← سليمان بن أبي داود الحراني
مقبول
👤←👥محمد بن جعفر الرازي، أبو بكر
Newمحمد بن جعفر الرازي ← عبد الرحمن بن محمد الحارثي
ثقة مأمون