🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (4836)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم العلمیہ سے تلاش کل احادیث (4750)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
2. مَا جَاءَ فِي الْإِحْرَامِ
باب: حالت احرام کا بیان
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 2442 ترقیم الرسالہ : -- 2474
نا أَبُو الْحَسَنِ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ زَكَرِيَّا ، نا أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ أَحْمَدُ بْنُ شُعَيْبٍ ، نا نُوحُ بْنُ حَبِيبٍ الْقُومِسِيُّ ، نا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، نا ابْنُ جُرَيْجٍ ، نا عَطَاءٌ ، عَنْ صَفْوَانَ بْنِ يَعْلَى بْنِ أُمَيَّةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ: لَيْتَنِي أَرَى رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ يَنْزِلُ عَلَيْهِ، فَبَيْنَا نَحْنُ بِالْجِعْرَانَةِ، وَالنَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي قُبَّةٍ فَأَتَاهُ الْوَحْيُ، فَأَشَارَ إِلَى عُمَرَ أَنْ تَعَالَ، فَأَدْخَلْتُ رَأْسِي الْقُبَّةَ، فَأَتَى رَجُلٌ قَدْ أَحْرَمَ فِي جُبَّتِهِ بِعُمْرَةٍ مُتَضَمِّخٌ بِطِيبٍ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَا تَقُولُ فِي رَجُلٍ أَحْرَمَ فِي جُبَّتِهِ؟، إِذْ أنزل عَلَيْهِ الْوَحْيُ فَجَعَلَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَغِطُّ كَذَلِكَ فَسُرِّيَ عَنْهُ، فَقَالَ:" أَيْنَ الرَّجُلُ الَّذِي سَأَلَنِي آنِفًا؟"، فَأُتِيَ بِالرَّجُلِ، فَقَالَ:" أَمَّا الْجُبَّةُ فَاخْلَعْهَا، وَأَمَّا الطِّيبُ فَاغْسِلْهُ، ثُمَّ أَحْدِثْ إِحْرَامًا" قَالَ أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ: لا أَعْلَمُ أَنَّ أَحَدًا قَالَ: ثُمَّ أَحْدِثْ إِحْرَامًا، غَيْرُ نُوحِ بْنِ حَبِيبٍ، وَلا أَحْسَبُهُ مَحْفُوظًا. وَاللَّهُ أَعْلَمُ.
صفوان بن یعلیٰ اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: میری یہ خواہش تھی کہ میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو ایسی حالت میں دیکھوں، جب آپ پر وحی نازل ہو رہی ہو، ایک مرتبہ جب ہم جعرانہ میں موجود تھے اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم بھی وہاں موجود تھے، آپ ایک خیمے میں تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر وحی نازل ہونا شروع ہوئی، تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے مجھے اشارہ کیا: تم آگے آ جاؤ، میں نے اپنا سر اس خیمے میں داخل کیا، ایک شخص آیا، جس نے جبہ پہن کر عمرے کا احرام باندھا ہوا تھا اور اس نے خوشبو بھی لگائی ہوئی تھی، اس نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ ایسے شخص کے بارے میں ارشاد فرمائیں، جس نے حیے میں حرام کی نیت کر لی ہو۔ اسی دوران نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر وحی نازل ہونے لگی، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے خراٹے لینا شروع کیا، اس کے بعد آپ کی یہ کیفیت ختم ہوئی، تو آپ نے دریافت کیا: وہ شخص کہاں ہے، جس نے ابھی مجھ سے سوال کیا تھا؟ اس شخص کو لایا گیا، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جہاں تک حیے کا تعلق ہے، تو اسے اتار دو اور جہاں تک خوشبو کا تعلق ہے، تو اسے دھو لو اور پھر نئے سرے سے احرام باندھو۔ ابوعبدالرحمن (امام نسائی رحمہ اللہ) نے یہ بات بیان کی ہے: میرے علم کے مطابق کسی بھی شخص نے یہ بات نقل نہیں کی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس شخص کو دوبارہ احرام باندھنے کی ہدایت کی، صرف نوح بن حبیب نامی راوی نے اس بات کا تذکرہ کیا ہے اور میں یہ سمجھتا ہوں کہ یہ الفاظ درست نہیں ہیں، باقی اللہ بہتر جانتا ہے۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الحج/حدیث: 2474]
ترقیم العلمیہ: 2442
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 1536، 1789، 1847، 4329، 4985، ومسلم فى ((صحيحه)) برقم: 1180،وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 1819، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 835، 836، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 9189، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 2474، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 18231»
«قال ابن عبدالبر: لا خلاف بين أهل العلم بالحديث أنه حديث ثابت صحيح، التمهيد لما في الموطأ من المعاني والأسانيد: (2 / 249)»

الحكم على الحديث: صحيح


الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥يعلى بن منية التميمي، أبو خالد، أبو صفوان، أبو خلفصحابي
👤←👥صفوان بن يعلى التميمي
Newصفوان بن يعلى التميمي ← يعلى بن منية التميمي
ثقة
👤←👥عطاء بن أبي رباح القرشي، أبو محمد
Newعطاء بن أبي رباح القرشي ← صفوان بن يعلى التميمي
ثبت رضي حجة إمام كبير الشأن
👤←👥ابن جريج المكي، أبو خالد، أبو الوليد
Newابن جريج المكي ← عطاء بن أبي رباح القرشي
ثقة
👤←👥يحيى بن سعيد القطان، أبو سعيد
Newيحيى بن سعيد القطان ← ابن جريج المكي
ثقة متقن حافظ إمام قدوة
👤←👥نوح بن حبيب القومسي، أبو محمد
Newنوح بن حبيب القومسي ← يحيى بن سعيد القطان
ثقة
👤←👥أحمد بن شعيب النسائي، أبو عبد الرحمن
Newأحمد بن شعيب النسائي ← نوح بن حبيب القومسي
ثقة ثبت حافظ
👤←👥محمد بن عبد الله النيسابوري، أبو الحسن
Newمحمد بن عبد الله النيسابوري ← أحمد بن شعيب النسائي
ثقة
Sunan al-Daraqutni Hadith 2474 in Urdu