علماء کرام کے آڈیو، ویڈیو دروس ، خطبات، دورہ قرآن، تعلیم القرآن اگر آپ ٹیکسٹ کی صورت میں ٹائپ کروانا چاہتے ہوں تو رابطہ کریں۔
+92-331-5902482
+92-331-5902482
سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
3. باب المواقيت
باب مواقیت کا بیان
ترقیم العلمیہ : 2472 ترقیم الرسالہ : -- 2504
نا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، نا خَلَفُ بْنُ هِشَامٍ ، نا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ ، عَنْ عَمْرٍو ، عَنْ طَاوُسٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، وَعَبْدِ اللَّهِ بْنِ طَاوُسٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، رَفَعَاهُ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" أَنَّهُ وَقَّتَ لأَهْلِ الْمَدِينَةِ ذَا الْحُلَيْفَةِ، وَلأَهْلِ الشَّامِ الْجُحْفَةَ، وَلأَهْلِ نَجْدٍ قَرْنًا" . قَالَ ابْنُ طَاوُسٍ:" قَرْنٌ الْمَنَازِلُ وَلأَهْلِ الْيَمَنِ يَلَمْلَمُ"، أَوْ قَالَ:" أَلَمْلَمُ"، قَالَ:" فَهِيَ لَهُمْ، وَلِمَنْ أَتَى عَلَيْهِنَّ مِنْ غَيْرِهِمْ مِمَّنْ كَانَ يُرِيدُ الْحَجَّ وَالْعُمْرَةَ، فَمَنْ كَانَ دُونَهُنَّ". وَقَالَ عَمْرٌو:" مِنْ أَهْلِهِ". وَقَالَ ابْنُ طَاوُسٍ:" مِنْ حَيْثُ أَنْشَأَ كَذَلِكَ، فَكَذَاكَ حَتَّى أَهْلُ مَكَّةَ يُهِلُّونَ مِنْهَا". تَابَعَهُ سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ، وَغَيْرُ وَاحِدٍ، وَخَالَفَهُمْ يَحْيَى بْنُ حَسَّانَ، فَأَسْنَدَهُ عَنِ ابْنِ طَاوُسٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کے حوالے سے، مرفوع حدیث کے طور پر یہ بات منقول ہے: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اہل مدینہ کے لیے ذوالحلیفہ کو، اہل شام کے لیے حجفہ کو، اہل نجد کے لیے قرن کو (ایک روایت میں لفظ قرن المنازل منقول ہے)، اہل یمن کے لیے یلملم کو میقات مقرر کیا ہے۔ یہ ان علاقوں اور ان کے دوسری طرف سے آنے والوں کے لیے ہے۔ جو شخص حج یا عمرہ کا ارادہ رکھتا ہو، لیکن جو ان جگہوں کے (مکہ کی طرف والے حصے) میں رہتا ہو (ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں) وہ اپنے گھر سے احرام باندھے گا، (اور ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں) وہ جہاں سے چاہے احرام باندھ لے، یہاں تک کہ اہل مکہ بھی مکہ ہی میں احرام باندھ لیں گے۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الحج/حدیث: 2504]
ترقیم العلمیہ: 2472
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 1524، 1526، 1529، 1530، 1845، ومسلم فى ((صحيحه)) برقم: 1181،وابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 2590، 2591، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 2656، والنسائي فى ((الكبریٰ)) برقم: 3620، 3623، 3624،والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 2504، 2505، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 2160»
الرواة الحديث:
Sunan al-Daraqutni Hadith 2504 in Urdu
عبد الله بن طاوس اليماني ← طاوس بن كيسان اليماني