علماء کرام کے آڈیو، ویڈیو دروس ، خطبات، دورہ قرآن، تعلیم القرآن اگر آپ ٹیکسٹ کی صورت میں ٹائپ کروانا چاہتے ہوں تو رابطہ کریں۔
+92-331-5902482
+92-331-5902482
سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
8. الوقوف بعرفات
باب: عرفات میں رکنے کا بیان
ترقیم العلمیہ : 2481 ترقیم الرسالہ : -- 2514
نا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، نا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ سَعْدٍ الزُّهْرِيُّ ، نا عَمِّي ، نا أَبِي ، عَنِ ابْنِ إِسْحَاقَ ، قَالَ: فَحَدَّثَنِي إِسْمَاعِيلُ بْنُ أَبِي خَالِدٍ ، عَنْ عَامِرٍ ، عَنْ عُرْوَةَ بْنِ مُضَرِّسٍ ، قَالَ: أَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ فِي الْمَوْقِفِ مِنْ جَمْعٍ، فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، جِئْتُكَ مِنْ جَبَلَيْ طَيِّءٍ أَكْلَلْتُ مَطِيَّتِي وَأَتْعَبْتُ نَفْسِي، وَاللَّهِ إِنْ تَرَكْتُ مِنْ حَبْلٍ إِلا وَقَفْتُ عَلَيْهِ، فَهَلْ لِي مِنْ حَجٍّ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ صَلَّى مَعَنَا الْغَدَاةَ بِجَمْعٍ، وَقَدْ أَتَى عَرَفَاتٍ قَبْلَ ذَلِكَ لَيْلا أَوْ نَهَارًا، فَقَدْ قَضَى تَفَثَهُ، وَتَمَّ حَجُّهُ" .
سیدنا عروہ بن مضرس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، اس وقت آپ نے مزدلفہ میں پڑاؤ کیا ہوا تھا، میں نے عرض کی: ”اے اللہ کے رسول! میں طے کے دو پہاڑوں سے آپ کی خدمت میں حاضر ہوں، میں نے اپنی سواری کو بھی تھکا دیا ہے اور اپنے آپ کو بھی تھکا دیا ہے، اللہ کی قسم! میں نے ہر پہاڑ کے پاس پڑاؤ کیا ہے، تو میرا حج ہو جائے گا، اے اللہ کے رسول!؟“ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جس شخص نے ہمارے ساتھ مزدلفہ میں صبح کی نماز ادا کی اور جو اس سے پہلے رات کے وقت یا دن کے وقت عرفات تک پہنچ گیا، تو اس نے اپنی نذر کو پورا کر لیا اور اس کا حج مکمل ہو گیا۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب الحج/حدیث: 2514]
ترقیم العلمیہ: 2481
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه ابن الجارود فى "المنتقى"، 514، وابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 2820، 2821،وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 3850، 3851، والحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 1706، 1707، 1708، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 3042، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 1950، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 891، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 3016، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 2514، 2515، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 16458، والحميدي فى ((مسنده)) برقم: 924، 925»
«قال الدارقطني: صححه، فتح الباري شرح صحيح البخاري: (3 / 616)»
«قال الدارقطني: صححه، فتح الباري شرح صحيح البخاري: (3 / 616)»
الحكم على الحديث: صحيح
الرواة الحديث:
Sunan al-Daraqutni Hadith 2514 in Urdu
عامر الشعبي ← عروة بن مضرس الطائي