سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
26. باب ابتغاء فضل الله فى الحج
باب: حج میں اللہ کا فضل تلاش کرنے کا بیان
ترقیم العلمیہ : 2722 ترقیم الرسالہ : -- 2759
نا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ ، نا زَيْدُ بْنُ الْحُبَابِ ، نا مُعَاوِيَةُ بْنُ صَالِحٍ ، حَدَّثَنِي سُلَيْمَانُ بْنُ عَامِرٍ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا أُمَامَةَ ، يَقُولُ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ وَهُوَ يَخْطُبُ النَّاسَ عَلَى نَاقَتِهِ الْجَدْعَاءِ فِي حَجَّةِ الْوَدَاعِ، فَتَطَاوَلَ فِي غَرْزِ الرَّحْلِ، فَقَالَ:" أَلا تَسْمَعُونَ"، فَقَالَ رَجُلٌ مِنْ آخِرِ الْقَوْمِ: مَا يَقُولُ أَوْ مَا تُرِيدُ؟ فَقَالَ:" أَطِيعُوا رَبَّكُمْ وَصَلُّوا خَمْسَكُمْ، وَأَدُّوا زَكَاةَ أَمْوَالِكُمْ وَصُومُوا شَهْرَكُمْ، وَأَطِيعُوا ذَا أَمْرِكُمْ تَدْخُلُوا جَنَّةَ رَبِّكُمْ" . قُلْتُ لأَبِي أُمَامَةَ: مُنْذُ كَمْ سَمِعْتَ هَذَا الْحَدِيثَ؟ قَالَ: سَمِعْتُهُ وَأَنَا ابْنُ ثَلاثِينَ سَنَةً.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو سنا کہ آپ اس وقت اپنی اونٹنی پر سوار حجۃ الوداع کا خطبہ لوگوں کو دے رہے تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم تھوڑا سا بلند ہوئے، پھر آپ نے ارشاد فرمایا: ”کیا تم نے بات سن لی ہے؟“ لوگوں سے پیچھے موجود ایک شخص نے کہا: ”نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے کیا فرمایا ہے، یا آپ کی مراد کیا ہے؟“ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم اپنے پروردگار کی فرماں برداری کرو، پانچ نمازیں ادا کرو، مال کی زکوٰة ادا کرو، اپنے مخصوص مہینے کے روزے رکھو، اپنے حکمرانوں کی اطاعت کرو اور اپنے پروردگار کی جنت میں داخل ہو جاؤ۔“ راوی بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ سے دریافت کیا: ”آپ نے کتنا عرصہ پہلے یہ حدیث سنی تھی؟“ انہوں نے جواب دیا: ”میں اس وقت تیس سال کا تھا۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب الحج/حدیث: 2759]
ترقیم العلمیہ: 2722
تخریج الحدیث: «أخرجه ابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 4563، والحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 19، 1440، 1747، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 616، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 2759، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 22591»
الرواة الحديث:
سليم بن عامر الكلاعي ← صدي بن عجلان الباهلي