سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
30. باب ما روي فى الحث على المضمضة والاستنشاق والبداءة بهما أول الوضوء
باب: کلی کرنے اور ناک میں پانی ڈالنے کی ترغیب، وضو کا آغاز ان دونوں سے کیا جائے
ترقیم العلمیہ : 282 ترقیم الرسالہ : -- 287
حَدَّثَنَا دَعْلَجُ بْنُ أَحْمَدَ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ النَّضْرِ ، نا أَبُو غَسَّانَ ، نا إِسْرَائِيلُ ، وَنا دَعْلَجُ بْنُ أَحْمَدَ ، نا مُوسَى بْنُ هَارُونَ ، حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، نا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ ، نا إِسْرَائِيلُ ، عَنْ عَامِرِ بْنِ شَقِيقٍ ، عَنْ شَقِيقِ بْنِ سَلَمَةَ ، قَالَ:" رَأَيْتُ عُثْمَانَ بْنَ عَفَّانَ تَوَضَّأَ فَغَسَلَ كَفَّيْهِ ثَلاثًا، وَمَضْمَضَ وَاسْتَنْشَقَ ثَلاثًا، وَغَسَلَ وَجْهَهُ ثَلاثًا، وَغَسَلَ ذِرَاعَيْهِ ثَلاثًا، وَمَسَحَ رَأْسَهُ وَأُذُنَيْهِ ظَهْرَهُمَا وَبَاطِنَهُمَا، وَخَلَّلَ لِحْيَتَهُ ثَلاثًا، وَغَسَلَ قَدَمَيْهِ، وَخَلَّلَ أَصَابِعَ قَدَمَيْهِ ثَلاثًا، وَقَالَ: رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَعَلَ كَمَا فَعَلْتُ" . يَتَقَارَبَانِ فِيهِ.
شقیق بن سلمہ بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ کو دیکھا، انہوں نے وضو کیا، پہلے دونوں ہاتھ تین مرتبہ دھوئے، پھر کلی کی، ناک میں پانی ڈالا، ایسا تین مرتبہ کیا، پھر چہرے کو تین مرتبہ دھویا، دونوں بازوؤں کو تین مرتبہ دھویا، پھر اپنے سر کا مسح کیا اور پھر دونوں کانوں کے اندرونی اور بیرونی حصے کا مسح کیا، انہوں نے اپنی داڑھی میں تین مرتبہ خلال کیا اور پھر دونوں پاؤں دھوئے، انہوں نے اپنے پاؤں کی انگلیوں کا بھی تین مرتبہ خلال کیا اور یہ بات بیان کی: ”میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو اسی طرح (وضو) کرتے ہوئے دیکھا ہے جیسے میں نے یہ (وضو) کیا ہے۔“ ان دونوں روایات کے الفاظ قریب قریب ہیں۔ [سنن الدارقطني/كتاب الطهارة/حدیث: 287]
ترقیم العلمیہ: 282
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 159، 160، 164، 1934، 6433، ومسلم فى ((صحيحه)) برقم: 226، ومالك فى ((الموطأ)) برقم: 83، وابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 2، 3، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 360، 1041، والحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 529، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 84، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 106، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 31، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 285، والحميدي فى ((مسنده)) برقم: 35،والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 271، 283، 284، 285، 286، 287، 301، 302، 303، 304، 308، 367، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 407»
الحكم على الحديث: صحيح
الرواة الحديث:
شقيق بن سلمة الأسدي ← عثمان بن عفان