سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
2. باب الصلح
باب: صلح کا بیان
ترقیم العلمیہ : 2910 ترقیم الرسالہ : -- 2946
ثنا يَحْيَى بْنُ صَاعِدٍ ، نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ السَّلامِ أَبُو رَوَّادٍ بِمِصْرَ، نَا وَهْبُ بْنُ رَاشِدٍ أَبُو زُرْعَةَ الْحَجْرِيُّ ، عَنْ يُونُسَ بْنِ يَزِيدَ ، قَالَ: قَالَ أَبُو الزِّنَادِ : كَانَ عُرْوَةُ يُحَدِّثُ، عَنْ سَهْلِ بْنِ أَبِي حَثْمَةَ الأَنْصَارِيِّ ، أَنَّهُ أَخْبَرَهُ أَنَّ زَيْدَ بْنَ ثَابِتٍ ، كَانَ يَقُولُ:" كَانَ النَّاسُ فِي عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَتَبَايَعُونَ الثِّمَارَ، فَإِذَا جَدَّ النَّاسُ وَحَضَرَ تَقَاضِيهِمْ قَالَ الْمُبْتَاعُ: إِنَّهُ قَدْ أَصَابَ التَّمْرُ مُرَاقٌّ وَأَصَابَهُ قُشَامٌ، عَاهَاتٌ كَانُوا يَحْتَجُّونَ بِهَا، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَمَّا كَثُرَتْ عِنْدَهُ الْخُصُومَةُ فِي ذَلِكَ: أَمَا لا فَلا تَبْتَاعُوا حَتَّى يَبْدُوَ صَلاحُ الثَّمَرِ، كَالْمَشُورَةِ يُشِيرُ بِهَا لِكَثْرَةِ خُصُومَتِهِمْ" .
سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ اقدس میں لوگ پھلوں کی خرید و فروخت کیا کرتے تھے، جب فصل کاٹنے کا وقت ہوتا، تو قرض وصولی کرنے والا آ جاتا، تو جس نے ادائیگی کرنی ہوتی، وہ یہ کہتا تھا: اس دفعہ پیداوار کو فلاں آفت لاحق ہو گئی ہے، اس میں یہ خرابی آ گئی ہے، مختلف طرح کی آفات کا تذکرہ کرتے، جن کی وجہ سے لوگوں کے درمیان مقدمات ہونے لگے، جب یہ مقدمات زیادہ ہو گئے، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”تم اس وقت تک سودا نہ کرو، جب تک پھل پک کر تیار نہیں ہو جاتا۔“ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مشورے کے طور پر یہ بات کی تھی، کیونکہ اس بارے میں لوگوں کے درمیان بہت زیادہ اختلاف ہونے لگا تھا۔ [سنن الدارقطني/ كتاب البيوع/حدیث: 2946]
ترقیم العلمیہ: 2910
تخریج الحدیث: «أخرجه أبو داود فى ((سننه)) برقم: 3372، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 10715، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 2833، 2946، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 22016، 22064، 22065، والطحاوي فى ((شرح معاني الآثار)) برقم: 5570، 5588، والطبراني فى((الكبير)) برقم: 4788، 4810، 4820، 4826، 4845، 4846، 4847، 4861، والطبراني فى ((الأوسط)) برقم: 8122»
الرواة الحديث:
سهل بن أبي حثمة الأنصاري ← زيد بن ثابت الأنصاري