پی ڈی ایف کتاب کو ٹیکسٹ میں کیسے کنورٹ کیا جاتا ہے سیکھنے کے لیے ہماری کلاس جوائن کریں اپنے آپ کو رجسٹر کیجیے۔ مزید تفصیلات کے لیے اس نمبر پر رابطہ کریں۔
+92-331-5902482
+92-331-5902482
سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
3. باب العارية
باب: عاریہ (عارضی طور پر کسی چیز کو مستعار لینے یا دینے) کا بیان
ترقیم العلمیہ : 2936 ترقیم الرسالہ : -- 2968
ثنا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ إِشْكَابَ ، وَأَبُو الأَزْهَرِ ، قَالَ: نَا رَوْحٌ ، نَا سَعِيدُ بْنُ أَبِي عَرُوبَةَ ، عَنْ عَامِرٍ الأَحْوَلِ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" لا يَرْجِعُ فِي هِبَتِهِ إِلا الْوَالِدُ مِنْ وَلَدِهِ، وَالْعَائِدُ فِي هِبَتِهِ كَالْكَلْبِ يَعُودُ فِي قَيْئِهِ" ، عَنِ تَابَعَهُ إِبْرَاهِيمُ بْنُ طَهْمَانَ وَعَبْدُ الْوَارِثِ عَنْ عَامِرٍ الأَحْوَلِ، وَرَوَاهُ أُسَامَةُ بْنُ زَيْدٍ وَالْحَجَّاجُ عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَدِّهِ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الْعَائِدِ فِي هِبَتِهِ دُونَ ذِكْرِ الْوَالِدِ يَرْجِعُ فِي هِبَتِهِ. وَرَوَاهُ الْحَسَنُ بْنُ مُسْلِمٍ، عَنْ طَاوُسٍ، مُرْسَلا، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" الْوَالِدُ يَرْجِعُ فِي هِبَتِهِ".
عمرو بن شعیب اپنے والد کے حوالے سے اپنے دادا کے حوالے سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”کوئی بھی شخص اپنے ہبہ کو واپس نہیں لے سکتا، صرف والد اپنی اولاد سے (ہبہ کی ہوئی چیز) واپس لے سکتا ہے، اپنے ہبہ کو واپس لینے والا شخص اس کتے کی مانند ہے، جو اپنی قے کو چاٹ لیتا ہے۔“ یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ بھی منقول ہے، تاہم اس میں کچھ لفظی اختلاف پایا جاتا ہے۔ اور ایک سند کے ہمراہ یہ روایت مرسل حدیث کے طور پر منقول ہے، جس میں یہ الفاظ ہیں: ”والد اپنا ہبہ (اولاد سے) واپس لے سکتا ہے۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب البيوع/حدیث: 2968]
ترقیم العلمیہ: 2936
تخریج الحدیث: «أخرجه النسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 3693، والنسائي فى ((الكبریٰ)) برقم: 6483، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 3540، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 2378، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 12137، 12138، 12152، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 2968، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 6739، 6820، 7062، والطحاوي فى ((شرح مشكل الآثار)) برقم: 5068»
الرواة الحديث:
Sunan al-Daraqutni Hadith 2968 in Urdu
شعيب بن محمد السهمي ← عبد الله بن عمرو السهمي