🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں حدیث 365 ایپ ریلیز کر دی گئی ہے۔
ان شاءاللہ اگلی کتاب مستدرک حاکم پیش کی جا رہی ہے
سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (4836)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم العلمیہ سے تلاش کل احادیث (4750)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
3. باب العارية
باب: عاریہ (عارضی طور پر کسی چیز کو مستعار لینے یا دینے) کا بیان
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 2952 ترقیم الرسالہ : -- 2984
ثنا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْفَارِسِيُّ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَبَّاسِ بْنِ مُعَاوِيَةَ السَّكُونِيُّ ، نَا الرَّبِيعُ بْنُ رَوْحٍ ، نَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ عَجْلانَ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ الْهَمْدَانِيِّ ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ ضَمْرَةَ ، عَنْ عَلِيٍّ ، قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" إِذَا أُتِيَ بِالْجِنَازَةِ لَمْ يَسْئَلْ عَنْ شَيْءٍ مِنْ عَمَلِ الرَّجُلِ وَيَسْأَلُ عَنْ دَيْنِهِ، فَإِنْ قِيلَ: عَلَيْهِ دَيْنٌ كَفَّ عَنِ الصَّلاةِ عَلَيْهِ، وَإِنْ قِيلَ: لَيْسَ عَلَيْهِ دَيْنٌ صَلَّى عَلَيْهِ، فَأُتِيَ بِجِنَازَةٍ فَلَمَّا قَامَ لِيُكَبِّرَ سَأَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَصْحَابَهُ: هَلْ عَلَى صَاحِبِكُمْ دَيْنٌ؟، قَالُوا: دِينَارَانِ، فَعَدَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْهُ، وَقَالَ: صَلُّوا عَلَى صَاحِبِكُمْ، فَقَالَ عَلِيُّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: هُمَا عَلَيَّ يَا رَسُولَ اللَّهِ، بَرِئَ مِنْهُمَا، فَتَقَدَّمَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَصَلَّى عَلَيْهِ، ثُمَّ قَالَ لِعَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ: جَزَاكَ اللَّهُ خَيْرًا، فَكَّ اللَّهُ رِهَانَكَ كَمَا فَكَكْتَ رِهَانَ أَخِيكَ، إِنَّهُ لَيْسَ مِنْ مَيِّتٍ يَمُوتُ وَعَلَيْهِ دَيْنٌ إِلا وَهُوَ مُرْتَهَنٌ بِدَيْنِهِ، وَمَنْ فَكَّ رِهَانَ مَيِّتٍ فَكَّ اللَّهُ رِهَانَهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ، فَقَالَ بَعْضُهُمْ: هَذَا لِعَلِيٍّ عَلَيْهِ السَّلامُ خَاصَّةً أَمْ لِلْمُسْلِمِينَ عَامَّةً؟، فَقَالَ: بَلْ لِلْمُسْلِمِينَ عَامَّةً" .
سیدنا علی رضی اللہ عنہ ارشاد فرماتے ہیں: جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں کوئی جنازہ لایا جاتا، تو آپ اس کے اعمال کے بارے میں سوال نہیں کرتے تھے، صرف آپ اس کے قرض کے بارے میں سوال کرتے تھے، اگر یہ بتایا جاتا کہ اس کے ذمے کوئی قرض لازم ہے، تو آپ اس کی نماز جنازہ ادا نہیں کرتے تھے اور اگر بتایا جاتا کہ اس کے ذمے کوئی قرض لازم نہیں ہے، تو آپ اس کی نماز جنازہ ادا کر لیتے تھے، ایک مرتبہ جنازہ لایا گیا، جب آپ اس کی نماز جنازہ ادا کرنے کے لیے کھڑے ہوئے، تو آپ نے اپنے اصحاب سے دریافت کیا: کیا تمہارے ساتھی کے ذمے کوئی قرض ہے؟ لوگوں نے عرض کی: دو دینار ہیں۔ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم وہاں سے مڑ گئے، آپ نے ارشاد فرمایا: تم اپنے ساتھی کی نماز جنازہ ادا کر لو۔ تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے عرض کی: یا رسول اللہ! ان دونوں کی ادائیگی میرے ذمے ہے، یہ شخص ان دونوں سے بری ہے۔ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم آگے بڑھے، آپ نے اس شخص کی نماز جنازہ ادا کی، پھر آپ نے سیدنا علی بن ابوطالب سے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ تمہیں جزائے خیر عطا کرے اور تمہیں پریشانی سے اسی طرح نجات عطا کرے، جس طرح تم نے اپنے بھائی کی پریشانی کو ختم کیا ہے، جو بھی شخص فوت ہو جاتا ہے اور اس کے ذمے قرض ہوتا ہے، تو وہ اس قرض کے عوض میں گروی رکھا جاتا ہے اور جو شخص کسی میت کے قرض کی پریشانی کو ختم کرتا ہے، تو اللہ تعالیٰ قیامت کے دن اس شخص کی پریشانی کو ختم کرے گا۔ تو کسی صاحب نے عرض کی: یہ بطور خاص سیدنا علی کے لیے حکم ہے یا تمام مسلمانوں کے لیے؟ آپ نے فرمایا: بلکہ یہ تمام مسلمانوں کے لیے ہے۔ [سنن الدارقطني/ كتاب البيوع/حدیث: 2984]
ترقیم العلمیہ: 2952
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه البيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 11517، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 2984»
«قال ابن الملقن: بإسناد ضعيف فيه عطاء بن عجلان وهو ضعيف، البدر المنير في تخريج الأحاديث والآثار الواقعة في الشرح الكبير: (6 / 711)»

الحكم على الحديث: إسناده ضعيف

الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥علي بن أبي طالب الهاشمي، أبو الحسن، أبو الحسينصحابي
👤←👥عاصم بن ضمرة السلولي
Newعاصم بن ضمرة السلولي ← علي بن أبي طالب الهاشمي
صدوق حسن الحديث
👤←👥أبو إسحاق السبيعي، أبو إسحاق
Newأبو إسحاق السبيعي ← عاصم بن ضمرة السلولي
ثقة مكثر
👤←👥عطاء بن عجلان الحنفي، أبو محمد
Newعطاء بن عجلان الحنفي ← أبو إسحاق السبيعي
متروك الحديث
👤←👥إسماعيل بن عياش العنسي، أبو عتبة
Newإسماعيل بن عياش العنسي ← عطاء بن عجلان الحنفي
صدوق في روايته عن أهل بلده وخلط في غيرهم
👤←👥الربيع بن روح الحمصي، أبو روح
Newالربيع بن روح الحمصي ← إسماعيل بن عياش العنسي
ثقة
👤←👥محمد بن العباس الحمصي
Newمحمد بن العباس الحمصي ← الربيع بن روح الحمصي
مجهول الحال
👤←👥محمد بن إسماعيل الفارسي، أبو عبد الله
Newمحمد بن إسماعيل الفارسي ← محمد بن العباس الحمصي
ثقة ثبت فاضل