🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

علماء کرام کے آڈیو، ویڈیو دروس ، خطبات، دورہ قرآن، تعلیم القرآن ٹیکسٹ کی صورت میں حاصل کریں۔ مزید تفصیل کے لیے رابطہ کریں۔
+92-331-5902482 New
سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (4836)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم العلمیہ سے تلاش کل احادیث (4750)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1. كتاب الحدود والديات وغيره
حدود اور دیات وغیرہ کے بارے میں روایات
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 3154 ترقیم الرسالہ : -- 3193
نَا نَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ صَالِحٍ ، نَا أَحْمَدُ بْنُ بُدَيْلٍ ، نَا يُوسُفُ بْنُ يَعْقُوبَ الْحَضْرَمِيُّ، نَا عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ عُمَيْرٍ ، قَالَ: شَهِدْتُ عَلِيًّا رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، وَأَتَى بِأَخِي بَنِي عِجْلٍ الْمُسْتَوْرِدِ بْنِ قَبِيصَةَ تَنَصَّرَ بَعْدَ إِسْلامِهِ، فَقَالَ لَهُ عَلِيٌّ :" مَا حُدِّثْتُ عَنْكَ؟، قَالَ: مَا حُدِّثْتَ عَنِّي؟، قَالَ: حُدِّثْتُ عَنْكَ أَنَّكَ تَنَصَّرْتَ، فَقَالَ: أَنَا عَلَى دِينِ الْمَسِيحِ، فَقَالَ لَهُ عَلِيٌّ:" وَأَنَا عَلَى دِينِ الْمَسِيحِ"، فَقَالَ لَهُ عَلِيٌّ: مَا تَقُولُ فِيهِ؟، فَتَكَلَّمَ بِكَلامٍ خَفِيَ عَلَيَّ، فَقَالَ عَلِيٌّ: طَئُوهُ، فَوُطِئَ حَتَّى مَاتَ، فَقُلْتُ لِلَّذِي يَلِينِي: مَا قَالَ؟، قَالَ: الْمَسِيحُ رَبُّهُ" .
عبدالملک بن عمیر بیان کرتے ہیں: میں سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے پاس موجود تھا، ان کے پاس بنو عجل کا ایک شخص مستورد بن قبیصہ لایا گیا، جو اسلام چھوڑ کر عیسائی ہو گیا تھا، سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے اس سے دریافت کیا: تمہارے بارے میں مجھے کیا بتایا گیا ہے؟ اس نے دریافت کیا: آپ کو میرے بارے میں کیا بتایا گیا ہے؟ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: مجھے تمہارے بارے میں یہ بتایا گیا ہے کہ تم عیسائی ہو گئے ہو۔ اس نے کہا: میں سیدنا مسیح علیہ الصلوٰة والسلام کے دین پر قائم ہوں۔ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے اس سے فرمایا: میں بھی سیدنا مسیح علیہ الصلوٰة والسلام کے دین پر قائم ہوں۔ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے اس سے دریافت کیا: تم ان (یعنی سیدنا مسیح علیہ الصلوٰة والسلام) کے بارے میں کیا کہتے ہو؟ تو اس شخص نے جو جواب دیا، وہ مجھے سمجھ نہیں آیا، سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے حکم دیا: اسے قتل کر دو۔ اسے قتل کر دیا گیا (راوی کہتے ہیں:) میں نے اپنے ساتھ والے سے پوچھا: اس نے کیا کہا تھا؟ تو اس نے جواب دیا: اس نے کہا تھا: سیدنا مسیح علیہ الصلوٰة والسلام اس کے پروردگار ہیں۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الحدود والديات وغيره/حدیث: 3193]
ترقیم العلمیہ: 3154
تخریج الحدیث: «أخرجه البيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 16986، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 3193، وعبد الرزاق فى ((مصنفه)) برقم: 461، 18710»

الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥علي بن أبي طالب الهاشمي، أبو الحسن، أبو الحسينصحابي
👤←👥عبد الملك بن عمير اللخمي، أبو عمرو، أبو عمر
Newعبد الملك بن عمير اللخمي ← علي بن أبي طالب الهاشمي
صدوق حسن الحديث
👤←👥أحمد بن بديل اليامي، أبو جعفر
Newأحمد بن بديل اليامي ← عبد الملك بن عمير اللخمي
صدوق له أوهام
👤←👥محمد بن أحمد الأزدي، أبو بكر
Newمحمد بن أحمد الأزدي ← أحمد بن بديل اليامي
ثقة
Sunan al-Daraqutni Hadith 3193 in Urdu