علماء کرام کے آڈیو، ویڈیو دروس ، خطبات، دورہ قرآن، تعلیم القرآن اگر آپ ٹیکسٹ کی صورت میں ٹائپ کروانا چاہتے ہوں تو رابطہ کریں۔
+92-331-5902482
+92-331-5902482
سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
1. كتاب الحدود والديات وغيره
حدود اور دیات وغیرہ کے بارے میں روایات
ترقیم العلمیہ : 3394 ترقیم الرسالہ : -- 3444
نَا أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ صَاعِدٍ ، وَأَحْمَدُ بْنُ الْحُسَيْنِ بْنِ الْجُنَيْدِ ، قَالا: نَا يُوسُفُ بْنُ مُوسَى الْقَطَّانُ ، نَا جَرِيرُ بْنُ عَبْدِ الْحَمِيدِ ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ ، عَنْ عُبَيْدِ بْنِ نُضَيْلَةَ ، عَنِ الْمُغِيرَةِ ، قَالَ:" ضَرَبَتِ امْرَأَةٌ ضَرَّتَهَا بِعَمُودِ الْفُسْطَاطِ وَهِيَ حُبْلَى فَقَتَلَتْهَا، قَالَ: وَإِحْدَاهُمَا لِحْيَانِيَّةٌ، قَالَ: فَجَعَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ دِيَةَ الْمَقْتُولَةِ عَلَى عَصَبَةِ الْقَاتِلَةِ، وَغُرَّةً لَمَا فِي بَطْنِهَا، قَالَ: فَقَالَ رَجُلٌ مِنْ عَصَبَةِ الْقَاتِلَةِ: أَنَغْرَمُ دِيَةَ مَنْ لا أَكَلَ، وَلا شَرِبَ، وَلا اسْتَهَلَّ فَمِثْلُ ذَلِكَ بَطَلَ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَسَجْعٌ كَسَجْعِ الأَعْرَابِ، وَجَعَلَ عَلَيْهِمَا الدِّيَةَ" .
سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک عورت نے اپنی سوکن کو خیمہ کی لکڑی کے ذریعے ضرب لگائی، وہ دوسری عورت حاملہ تھی، راوی بیان کرتے ہیں: ان دونوں میں سے ایک عورت کا تعلق بنو لحیان سے تھا، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مقتول عورت کی دیت کی ادائیگی قاتل عورت کے خاندان پر عائد کی اور اس مقتول کے پیٹ میں موجود بچے کے تاوان کی ادائیگی کا حکم دیا، تو قاتل عورت کے خاندان میں سے ایک شخص بولا: ”کیا ہم اس بچے کا تاوان ادا کریں؟ جس نے کچھ کھایا نہیں، کچھ پیا نہیں، جو رویا نہیں (یعنی پیدا نہیں ہوا)، اس طرح کا خون رائیگاں جاتا ہے۔“ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا تم دیہاتیوں کی طرح مقفع و مسجع گفتگو کر رہے ہو؟“ راوی کہتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس پر دیت کی ادائیگی لازم قرار دی۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الحدود والديات وغيره/حدیث: 3444]
ترقیم العلمیہ: 3394
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 6905، 6906، 6908 م، 7317، ومسلم فى ((صحيحه)) برقم: 1682، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 4825، 4826، 4827، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 4568، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 1411، 1366 م، والدارمي فى ((مسنده)) برقم: 668، 2425، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 2633، 2640،والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 3444، 3445، 3446، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 18423، وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 27836»
الرواة الحديث:
Sunan al-Daraqutni Hadith 3444 in Urdu
عبيد بن نضيلة الخزاعي ← المغيرة بن شعبة الثقفي