🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

علماء کرام کے آڈیو، ویڈیو دروس ، خطبات، دورہ قرآن، تعلیم القرآن اگر آپ ٹیکسٹ کی صورت میں ٹائپ کروانا چاہتے ہوں تو رابطہ کریں۔
+92-331-5902482 New
سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (4836)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم العلمیہ سے تلاش کل احادیث (4750)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1. باب أحكام النكاح
باب: نکاح کے احکام کا بیان
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 3503 ترقیم الرسالہ : -- 3557
نَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، نَا الرَّمَادِيُّ ، نَا أَبُو ظُفُرٍ عَبْدُ السَّلامِ بْنُ مُطَهَّرٍ ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ سُلَيْمَانَ ، عَنْ كَهْمَسٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ بُرَيْدَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ: جَاءَتِ امْرَأَةٌ تُرِيدُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَلَمْ تَلْقَهُ فَجَلَسَتْ تَنْتَظِرُهُ حَتَّى جَاءَ، فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّ لِهَذِهِ الْمَرْأَةِ إِلَيْكَ حَاجَةً، قَالَ لَهَا: وَمَا حَاجَتُكِ؟، قَالَتْ:" إِنَّ أَبِي زَوَّجَنِي ابْنَ أَخٍ لَهُ لِيَرْفَعَ خَسِيسَتَهُ بِي وَلَمْ يَسْتَأْمِرْنِي، فَهَلْ لِي فِي نَفْسِي أَمْرٌ؟، قَالَ: نَعَمْ، قَالَتْ: مَا كُنْتُ لأَرُدَّ عَلَى أَبِي شَيْئًا صَنَعَهُ وَلَكِنِّي أَحْبَبْتُ أَنْ تَعْلَمَ النِّسَاءُ أَلَهُنَّ فِي أَنْفُسِهِنَّ أَمْرٌ أَمْ لا؟" ، هَذِهِ كُلُّهَا مَرَاسِيلُ ابْنُ بُرَيْدَةَ، لَمْ يَسْمَعْ مِنْ عَائِشَةَ شَيْئًا.
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: ایک عورت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے ملنے کے لیے آئی، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم موجود نہیں تھے، وہ عورت آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے انتظار میں بیٹھ گئی، جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے، تو میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! اس عورت کو آپ سے کوئی کام ہے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے دریافت کیا: تمہیں کیا کام ہے؟ اس نے بتایا: میرے والد نے میری شادی اپنے بھتیجے کے ساتھ کر دی، تاکہ میری وجہ سے اس کی حیثیت بہتر ہو جائے، میرے والد نے اس بارے میں میری مرضی معلوم نہیں کی، تو کیا مجھے اپنی ذات کے بارے میں کوئی اختیار ہے؟ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ہاں۔ اس عورت نے عرض کی: میرے والد نے جو کیا ہے، میں اسے مسترد نہیں کرنا چاہوں گی، البتہ میں یہ چاہتی ہوں کہ خواتین کو اس بات کا پتہ چل جائے کہ انہیں اپنی ذات کے بارے میں اختیار ہوتا ہے یا نہیں ہوتا۔ شیخ فرماتے ہیں: یہ تمام روایات مراسیل ہیں، کیونکہ ابن بریدہ نامی راوی نے سیدہ عائشہ سے احادیث کا سماع نہیں کیا۔ [سنن الدارقطني/ كتاب النكاح/حدیث: 3557]
ترقیم العلمیہ: 3503
تخریج الحدیث: «مرسل، وأخرجه النسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 3271، والنسائي فى ((الكبریٰ)) برقم: 5369، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 1874، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 13790، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 3555، 3556، 3557، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 25683، وعبد الرزاق فى ((مصنفه)) برقم: 10302، وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 16230، والطبراني فى ((الأوسط)) برقم: 6842»
«قال الدارقطني: هذه كلها مراسيل ابن بريدة لم يسمع من عائشة شيئا، سنن الدارقطني: (4 / 335) برقم: (3557)»

الحكم على الحديث: مرسل

الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥عائشة بنت أبي بكر الصديق، أم عبد اللهصحابي
👤←👥عبد الله بن بريدة الأسلمي، أبو سهل
Newعبد الله بن بريدة الأسلمي ← عائشة بنت أبي بكر الصديق
ثقة
👤←👥كهمس بن الحسن التيمي، أبو الحسن
Newكهمس بن الحسن التيمي ← عبد الله بن بريدة الأسلمي
ثقة
👤←👥جعفر بن سليمان الضبعي، أبو سليمان
Newجعفر بن سليمان الضبعي ← كهمس بن الحسن التيمي
صدوق يتشيع
👤←👥عبد السلام بن مطهر الأزدي، أبو ظفر
Newعبد السلام بن مطهر الأزدي ← جعفر بن سليمان الضبعي
ثقة
👤←👥أحمد بن منصور الرمادي، أبو بكر
Newأحمد بن منصور الرمادي ← عبد السلام بن مطهر الأزدي
ثقة حافظ
👤←👥محمد بن مخلد الدوري، أبو عبد الله
Newمحمد بن مخلد الدوري ← أحمد بن منصور الرمادي
ثقة حافظ
Sunan al-Daraqutni Hadith 3557 in Urdu