سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
4. نكاح المحرم
باب: محرم کے نکاح کا بیان
ترقیم العلمیہ : 3592 ترقیم الرسالہ : -- 3649
نَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، نَا أَبُو أُمَيَّةَ الطَّرَسُوسِيُّ مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، نَا الأَسْوَدُ بْنُ عَامِرٍ ، نَا أَيُّوبُ بْنُ عُتْبَةَ ، نَا عِكْرِمَةُ بْنُ خَالِدٍ ، قَالَ: سَأَلْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ ،" عَنِ امْرَأَةَ أَرَادَ أَنْ يَتَزَوَّجَهَا رَجُلٌ وَهُوَ خَارِجٌ مِنْ مَكَّةَ وَأَرَادَ أَنْ يَعْتَمِرَ أَوْ يَحُجَّ، فَقَالَ: قَالَ: لا تَزَوَّجْهَا وَأَنْتَ مُحْرِمٌ، نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ ذَلِكَ" .
عکرمہ بن خالد بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے ایسی خاتون کے بارے میں دریافت کیا، جس کے ساتھ کوئی ایسا شخص شادی کرنا چاہتا ہے، جو مکہ سے باہر ہے اور وہ عمرہ یا حج کرنے کے لیے جا رہا ہے، تو انہوں نے فرمایا: ”جب تم حالت احرام میں ہو، تو شادی نہ کرو، کیونکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے منع کیا ہے۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب النكاح/حدیث: 3649]
ترقیم العلمیہ: 3592
تخریج الحدیث: «أخرجه الدارقطني فى ((سننه)) برقم: 3649، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 6066»
الرواة الحديث:
عكرمة بن خالد المخزومي ← عبد الله بن عمر العدوي