یہ تکبیرات کے دن ہیں ، تکبیرات سنئیے۔
علماء کرام کے آڈیو، ویڈیو دروس ، خطبات، دورہ قرآن، تعلیم القرآن اگر آپ ٹیکسٹ کی صورت میں ٹائپ کروانا چاہتے ہوں تو رابطہ کریں۔
+92-331-5902482
سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
4. نكاح المحرم
باب: محرم کے نکاح کا بیان
ترقیم العلمیہ : 3602 ترقیم الرسالہ : -- 3659
نَا عَبْدُ الصَّمَدِ بْنُ عَلِيٍّ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَبَّاسِ بْنِ بَسَّامٍ الرَّازِيُّ ، نَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ الْمِهْرِقَانِيُّ ، نَا أَبُو دَاوُدَ ، عَنْ دَاوُدَ أَبِي عَمْرٍو ، عَنْ مَطَرٍ الْوَرَّاقِ ، عَنْ رَبِيعَةَ بْنِ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ يَسَارٍ ، عَنْ أَبِي رَافِعٍ ، قَالَ:" تَزَوَّجَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَيْمُونَةَ بِنْتَ الْحَارِثِ، وَهُوَ حَلالٌ، وَبَنَى بِهَا وَهُوَ حَلالٌ، وَكُنْتُ الرَّسُولَ بَيْنَهُمَا" ، دَاوُدُ أَبُو عَمْرٍو، وَهُوَ دَاوُدُ بْنُ الزِّبْرِقَانِ.
سیدنا ابورافع رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے جب سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا کے ساتھ شادی کی تھی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس وقت حالت احرام میں نہیں تھے، اور جب سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا کی رخصتی ہوئی، اس وقت بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم حالت احرام میں نہیں تھے، میں نے ان دونوں کے درمیان قاصد کا فریضہ سرانجام دیا تھا۔ داؤد ابوعمرو نامی راوی داؤد بن زبرقان ہے۔ [سنن الدارقطني/ كتاب النكاح/حدیث: 3659]
ترقیم العلمیہ: 3602
تخریج الحدیث: «أخرجه ابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 4130، 4135، والنسائي فى ((الكبریٰ)) برقم: 5381، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 841، والدارمي فى ((مسنده)) برقم: 1866، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 9253، 14320، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 3658، 3659، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 27841، وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 13126»
«قال البيهقي: مطر بن طهمان الوراق قد احتج به مسلم بن الحجاج، عمدة القاري شرح صحيح البخاري: (10 / 194)»
«(مطر بن طهمان الوراق کے بارے میں ذکر کیا گیا ہے کہ امام مسلم بن الحجاج نے ان کی روایات کو اپنی صحیح مسلم میں درج کیا ہے، جو ان کے قابل قبول ہونے کی دلیل کے طور پر پیش کی جاتی ہے
«قال البيهقي: مطر بن طهمان الوراق قد احتج به مسلم بن الحجاج، عمدة القاري شرح صحيح البخاري: (10 / 194)»
«(مطر بن طهمان الوراق کے بارے میں ذکر کیا گیا ہے کہ امام مسلم بن الحجاج نے ان کی روایات کو اپنی صحیح مسلم میں درج کیا ہے، جو ان کے قابل قبول ہونے کی دلیل کے طور پر پیش کی جاتی ہے
الرواة الحديث:
Sunan al-Daraqutni Hadith 3659 in Urdu
سليمان بن يسار الهلالي ← أبو رافع القبطي