🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (4836)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم العلمیہ سے تلاش کل احادیث (4750)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
39. باب ما روي من قول النبى صلى الله عليه وسلم: الأذنان من الرأس
باب: نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا یہ فرمان منقول ہے: ”دونوں کان سر کا حصہ ہیں“
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 363 ترقیم الرسالہ : -- 369
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُبَشِّرٍ ، نا أَحْمَدُ بْنُ سِنَانٍ ، نا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ ، وَحَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَعْدَانَ ، نا شُعَيْبُ بْنُ أَيُّوبَ ، نا حُسَيْنُ بْنُ عَلِيٍّ الْجُعْفِيُّ ، وَحَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْبَزَّازُ ، نا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ فُضَيْلٍ ، نا أَبُو الْوَلِيدِ ، ويَحْيَى بْنُ أَبِي بَكْرٍ ، قَالُوا: نا زَائِدَةُ ، نا خَالِدُ بْنُ عَلْقَمَةَ ، حَدَّثَنِي عَبْدُ خَيْرٍ ، قَالَ: جَلَسَ عَلِيُّ بَعْدَمَا صَلَّى الْفَجْرَ فِي الرَّحَبِ، ثُمَّ قَالَ لِغُلامِهِ: ائْتِنِي بِطَهُورٍ، فَأَتَاهُ الْغُلامُ بِإِنَاءٍ فِيهِ مَاءٌ، وَطَسْتٍ وَنَحْنُ نَنْظُرُ إِلَيْهِ، فَأَخَذَ بِيَمِينِهِ الإِنَاءَ فَأَكْفَأَهُ عَلَى يَدِهِ الْيُسْرَى ثُمَّ غَسَلَ كَفَّيْهِ، ثُمَّ أَخَذَ بِيَدِهِ الْيُمْنَى الإِنَاءَ فَأَفْرَغَ عَلَى يَدِهِ الْيُسْرَى ثُمَّ غَسَلَ كَفَّيْهِ، ثُمَّ أَخَذَ بِيَدِهِ الْيُمْنَى الإِنَاءَ فَأَفْرَغَ عَلَى يَدِهِ الْيُسْرَى، ثُمَّ غَسَلَ كَفَّيْهِ فَعَلَهُ ثَلاثَ مَرَّاتٍ، قَالَ عَبْدُ خَيْرٍ: كُلُّ ذَلِكَ لا يُدْخِلُ يَدَهُ فِي الإِنَاءِ حَتَّى يَغْسِلَهَا ثَلاثَ مَرَّاتٍ، ثُمَّ أَدْخَلَ يَدَهُ الْيُمْنَى فِي الإِنَاءِ فَمَضْمَضَ وَاسْتَنْشَقَ وَنَثَرَ بِيَدِهِ الْيُسْرَى فَعَلَ ذَلِكَ ثَلاثَ مَرَّاتٍ، ثُمَّ أَدْخَلَ يَدَهُ الْيُمْنَى فِي الإِنَاءِ فَغَسَلَ وَجْهَهُ ثَلاثَ مَرَّاتٍ، ثُمَّ غَسَلَ بِيَدِهِ الْيُمْنَى ثَلاثَ مَرَّاتٍ إِلَى الْمِرْفَقِ، ثُمَّ غَسَلَ يَدَهُ الْيُسْرَى ثَلاثَ مَرَّاتٍ إِلَى الْمِرْفَقِ، ثُمَّ أَدْخَلَ يَدَهُ الْيُمْنَى فِي الإِنَاءِ حَتَّى غَمَرَهَا الْمَاءُ، ثُمَّ رَفَعَهَا بِمَا حَمَلَتْ مِنَ الْمَاءِ ثُمَّ مَسَحَهَا بِيَدِهِ الْيُسْرَى ثُمَّ مَسَحَ رَأْسَهُ بِيَدَيْهِ كِلْتَيْهِمَا مَرَّةً، ثُمَّ صَبَّ بِيَدِهِ الْيُمْنَى عَلَى قَدَمِهِ الْيُمْنَى ثَلاثَ مَرَّاتٍ، ثُمَّ غَسَلَهَا بِيَدِهِ الْيُسْرَى ثَلاثَ مَرَّاتٍ، ثُمَّ صَبَّ بِيَدِهِ الْيُمْنَى عَلَى قَدَمِهِ الْيُسْرَى ثَلاثَ مَرَّاتٍ، ثُمَّ غَسَلَهَا بِيَدِهِ الْيُسْرَى ثَلاثَ مَرَّاتٍ، ثُمَّ أَدْخَلَ يَدَهُ الْيُمْنَى فِي الإِنَاءِ فَغَرَفَ بِكَفِّهِ فَشَرِبَ، ثُمَّ قَالَ:" هَذَا طَهُورُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَمَنْ أَحَبَّ أَنْ يَنْظُرَ إِلَى طَهُورِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَهَذَا طُهُورُهُ" . وَقَدْ زَادَ بَعْضُهُمُ الْكَلِمَةَ، وَالشَّيْءَ وَالْمَعْنَى قَرِيبٌ.
عبدخیر بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ فجر کی نماز پڑھنے کے بعد صحن میں آ کر بیٹھے، پھر آپ نے اپنے خادم سے فرمایا: میرے لیے وضو کا پانی لے کر آؤ! خادم ایک برتن میں آپ کے پاس پانی لے کر آیا، ساتھ ایک طشت لے آیا، ہم لوگ سیدنا علی رضی اللہ عنہ کی طرف دیکھ رہے تھے، انہوں نے اپنے دائیں ہاتھ سے برتن کو پکڑا اور بائیں ہاتھ پر پانی انڈیلا، پھر دونوں ہتھیلیوں کو دھویا، پھر آپ نے دائیں ہاتھ کے ذریعے برتن کو پکڑا اور اپنے بائیں ہاتھ پر پانی انڈیلا، پھر انہوں نے اپنے دونوں ہاتھوں کو دھویا، ایسا انہوں نے تین مرتبہ کیا۔ عبدخیر نامی راوی بیان کرتے ہیں: ہر مرتبہ ہاتھ دھوتے ہوئے انہوں نے اپنا ہاتھ برتن میں داخل نہیں کیا، یہاں تک کہ دونوں ہاتھوں کو تین مرتبہ دھو لیا تو پھر انہوں نے اپنا دایاں ہاتھ برتن میں داخل کیا اور (اس کے ذریعے پانی لے کر) کلی کی، ناک میں پانی ڈالا، اپنے بائیں ہاتھ کے ذریعے ناک صاف کیا، ایسا انہوں نے تین مرتبہ کیا، پھر انہوں نے اپنا دایاں بازو کہنی تک تین مرتبہ دھویا، پھر انہوں نے اپنا بایاں ہاتھ برتن میں داخل کیا اور اس میں پانی بھر لیا، پھر اس میں جتنا بھی پانی تھا، اس پانی سمیت ہاتھ کو بلند کیا اور بائیں ہاتھ کے ذریعے اس ہاتھ کا مسح کیا اور پھر آپ نے اپنے دونوں ہاتھوں کے ذریعے اپنے سر کا ایک مرتبہ مسح کیا، پھر انہوں نے اپنے دائیں ہاتھ کے ذریعے اپنے بائیں پاؤں پر تین مرتبہ پانی ڈالا اور اپنے بائیں پاؤں کے ذریعے تین مرتبہ اس کو دھویا، پھر انہوں نے اپنا دایاں ہاتھ برتن میں داخل کیا اور اپنی چلو میں تھوڑا سا پانی لے کر اسے پی لیا، پھر یہ ارشاد فرمایا: یہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے وضو کا طریقہ ہے، جو شخص اس بات کو پسند کرے کہ وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے وضو کے طریقے کو دیکھ سکے تو یہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا طریقہ ہے۔ بعض راویوں نے اس کے بعض کلمات میں کمی و بیشی کی ہے، لیکن ان کا مفہوم قریب قریب ہے۔ [سنن الدارقطني/كتاب الطهارة/حدیث: 369]
ترقیم العلمیہ: 363
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 5615، 5616، وابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 16، 147، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 1056، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 91،، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 111، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 44، 48،وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 396، 404، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 298، 299، 300،وأخرجه الطبراني فى ((الصغير)) برقم: 939، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 593»


الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥علي بن أبي طالب الهاشمي، أبو الحسن، أبو الحسينصحابي
👤←👥عبد خير بن يزيد الهمداني، أبو عمارة
Newعبد خير بن يزيد الهمداني ← علي بن أبي طالب الهاشمي
ثقة
👤←👥خالد بن علقمة الهمداني، أبو حية
Newخالد بن علقمة الهمداني ← عبد خير بن يزيد الهمداني
صدوق حسن الحديث
👤←👥زائدة بن قدامة الثقفي، أبو الصلت
Newزائدة بن قدامة الثقفي ← خالد بن علقمة الهمداني
ثقة ثبت
👤←👥يحيى بن أبي بكير القيسي، أبو زكريا
Newيحيى بن أبي بكير القيسي ← زائدة بن قدامة الثقفي
ثقة
👤←👥هشام بن عبد الملك الباهلي، أبو الوليد
Newهشام بن عبد الملك الباهلي ← يحيى بن أبي بكير القيسي
ثقة ثبت
👤←👥جعفر بن محمد الرسعني، أبو الفضل
Newجعفر بن محمد الرسعني ← هشام بن عبد الملك الباهلي
صدوق حسن الحديث
👤←👥يعقوب بن إبراهيم اليشكري، أبو بكر
Newيعقوب بن إبراهيم اليشكري ← جعفر بن محمد الرسعني
ثقة
👤←👥الحسين بن علي الجعفي، أبو محمد، أبو عبد الله
Newالحسين بن علي الجعفي ← يعقوب بن إبراهيم اليشكري
ثقة متقن
👤←👥شعيب بن أيوب الواسطي، أبو بكر
Newشعيب بن أيوب الواسطي ← الحسين بن علي الجعفي
صدوق حسن الحديث
👤←👥عبد الرحمن بن مهدي العنبري، أبو سعيد
Newعبد الرحمن بن مهدي العنبري ← شعيب بن أيوب الواسطي
ثقة ثبت حافظ عارف بالرجال والحديث
👤←👥أحمد بن سنان القطان، أبو جعفر
Newأحمد بن سنان القطان ← عبد الرحمن بن مهدي العنبري
ثقة حافظ
👤←👥علي بن عبد الله الواسطي، أبو الحسن
Newعلي بن عبد الله الواسطي ← أحمد بن سنان القطان
ثقة
Sunan al-Daraqutni Hadith 369 in Urdu