سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
1. أَوَّلُ كِتَابِ الطَّلَاقِ وَغَيْرِهِ
طلاق، خلع، ایلاء، وغیرہ کے بارے میں روایات
ترقیم العلمیہ : 3829 ترقیم الرسالہ : -- 3892
نَا نَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمِصْرِيُّ، نَا ابْنُ أَبِي مَرْيَمَ، نَا الْفِرْيَابِيُّ، نَا سُفْيَانُ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ أَبِي الأَحْوَصِ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ، قَالَ:" مَنْ أَرَادَ السُّنَّةَ، فَلْيُطَلِّقْهَا طَاهِرًا عَنْ غَيْرِ جِمَاعٍ وَيُشْهِدُ" .
سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ”جو شخص سنت کے مطابق طلاق دینا چاہتا ہے، وہ عورت کو اس وقت طلاق دے، جب وہ طہر کی حالت میں ہو، اور اس شخص نے اس عورت کے ساتھ صحبت نہ کی ہو، (اس شخص کو یہ بھی چاہیے کہ وہ طلاق دینے پر کسی کو) گواہ بنا لے۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب الطلاق والخلع والإيلاء وغيره/حدیث: 3892]
ترقیم العلمیہ: 3829
تخریج الحدیث: «أخرجه النسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 3396، 3397، والنسائي فى ((الكبریٰ)) برقم: 5557، 5558، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 2020، 2021، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 3891، 3892، 3898، وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 18021، 18022، 18035، 18064»
Sunan al-Daraqutni Hadith 3892 in Urdu