سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
1. أَوَّلُ كِتَابِ الطَّلَاقِ وَغَيْرِهِ
طلاق، خلع، ایلاء، وغیرہ کے بارے میں روایات
ترقیم العلمیہ : 3921 ترقیم الرسالہ : -- 3987
نَا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ نُصَيْرٍ ، نَا أَحْمَدُ بْنُ يَحْيَى الْحُلْوَانِيُّ ، نَا عَلِيُّ بْنُ قَرِينٍ ، نَا بَقِيَّةُ بْنُ الْوَلِيدِ ، عَنْ ثَوْرِ بْنِ يَزِيدَ ، عَنْ خَالِدِ بْنِ مَعْدَانَ ، عَنْ أَبِي ثَعْلَبَةَ الْخُشَنِيِّ ، قَالَ: قَالَ لِي عَمٌّ لِي:" اعْمَلْ لِي عَمَلا حَتَّى أُزَوِّجَكَ ابْنَتِي، فَقُلْتُ: إِنْ تُزَوِّجْنِيهَا فَهِيَ طَالِقٌ ثَلاثًا، ثُمَّ بَدَا لِي أَنْ أَتَزَوَّجَهَا، فَأَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَسَأَلْتُهُ، فَقَالَ لِي: تَزَوَّجْهَا، فَإِنَّهُ لا طَلاقَ إِلا بَعْدَ نِكَاحٍ"، فَتَزَوَّجْتُهَا فَوَلَدَتْ لِي سَعْدًا وَسَعِيدًا" .
سیدنا ابوثعلبہ خشنی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میرے چچا نے مجھ سے کہا: ”تم میرے لیے کام کاج کرو، تاکہ میں اپنی بیٹی کی شادی تمہارے ساتھ کر دوں۔“ میں نے کہا: ”اگر آپ میری شادی اس کے ساتھ کی، تو اسے تین طلاقیں ہیں۔“ پھر بعد میں مجھے مناسب محسوس ہوا کہ میں اس خاتون کے ساتھ شادی کر لوں، میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، میں نے آپ سے (اس بارے میں) دریافت کیا، تو آپ نے مجھے فرمایا: ”تم اس عورت کے ساتھ شادی کر لو، کیونکہ طلاق، نکاح کے بعد ہی دی جا سکتی ہے۔“ تو میں نے اس عورت کے ساتھ شادی کر لی، تو میرے ہاں سعد اور سعید پیدا ہوئے۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الطلاق والخلع والإيلاء وغيره/حدیث: 3987]
ترقیم العلمیہ: 3921
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه الدارقطني فى ((سننه)) برقم: 3987، انفرد به المصنف من هذا الطريق»
«قال ابن حجر: فيه علي بن قرين وهو متروك، التلخيص الحبير في تخريج أحاديث الرافعي الكبير: (3 / 428)»
«قال ابن حجر: فيه علي بن قرين وهو متروك، التلخيص الحبير في تخريج أحاديث الرافعي الكبير: (3 / 428)»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
الرواة الحديث:
Sunan al-Daraqutni Hadith 3987 in Urdu
خالد بن معدان الكلاعي ← أبو ثعلبة الخشني