🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (4836)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم العلمیہ سے تلاش کل احادیث (4750)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
2. بَابُ مَا تَبَقَّى بَعْدَ الْفَرِيضَةِ لِلْعَصَبَةِ
باب
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 4022 ترقیم الرسالہ : -- 4093
نَا يَحْيَى بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ صَاعِدٍ ، نَا أَبُو الأَشْعَثِ أَحْمَدُ بْنُ الْمِقْدَامِ ، نَا بِشْرُ بْنُ الْمُفَضَّلِ ، نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَقِيلٍ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ: خَرَجْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، حَتَّى جِئْنَا امْرَأَةً بِالأَسْوَافِ وَهِيَ جَدَّةُ خَارِجَةَ بْنِ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ فَزُرْنَاهَا ذَلِكَ الْيَوْمَ فَرَشَّتْ لَنَا صُوَرًا فَقَعَدْنَا تَحْتَهُ بَيْنَ نَخْلٍ، وَذَبَحَتْ لَنَا شَاةً، وَعَلَّقْتُ لَنَا قِرْبَةً مِنْ مَاءٍ، فَبَيْنَمَا نَحْنُ نَتَحَدَّثُ جَاءَتِ امْرَأَةٌ بِابْنَتَيْنِ لَهَا، فَقَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ،" هَاتَانِ ابْنَتَا ثَابِتِ بْنِ قَيْسٍ، أَوْ قَالَتْ: سَعْدِ بْنِ الرَّبِيعِ، قُتِلَ مَعَكَ يَوْمَ أُحُدٍ، وَقَدِ اسْتَفَاءَ عَمُّهُمَا مَالَهُمَا وَمِيرَاثَهُمَا كُلَّهُ فَلَمْ يَدَعْ لَهُمَا مَالا إِلا أَخَذَهُ، فَمَا تَرَى يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ فَوَاللَّهِ مَا تُنْكَحَانِ أَبَدًا إِلا وَلَهُمَا مَالٌ، قَالَ: فَقَالَ: يَقْضِي اللَّهُ فِي ذَلِكَ، فنزلت سُورَةُ النِّسَاءِ وَفِيهَا يُوصِيكُمُ اللَّهُ فِي أَوْلادِكُمْ لِلذَّكَرِ مثل حَظِّ الأُنْثَيَيْنِ سورة النساء آية 11، فَقَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: ادْعُوا لِي الْمَرْأَةَ وَصَاحِبَهَا، فَقَالَ لِعَمِّهَا: أَعْطِهِمَا الثُّلُثَيْنِ، وَأَعْطِ أُمَّهُمَا الثُّمُنَ، وَمَا بَقِيَ فَلَكَ" .
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ ایک مرتبہ ہم نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ایک سفر پر تھے یہاں تک کہ اسواف کے مقام پر ہم ایک خاتون کے پاس پہنچے جو خارجہ بن زید کی دادی تھیں۔ ہم اس دن ان کے پاس ٹھہر گئے۔ انہوں نے ہمارے لیے کپڑا بچھایا اور ہم کھجور کے درخت کے نیچے اس پر بیٹھ گئے، اس خاتون نے ہمارے لیے بکری ذبح کروائی، پانی کا مشکیزہ لا کر رکھا۔ اس دوران ہم گفتگو بھی کرتے رہے۔ اسی دوران ایک خاتون اپنی دو بیٹیوں کو لے کر حاضر خدمت ہوئی اور عرض کی: یا رسول اللہ! یہ ثابت بن قیس کی صاحبزادیاں ہیں (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں) سعید بن ربیع کی صاحبزادیاں ہیں جو آپ کے ساتھ غزوہ احد میں شہید ہو گئے تھے۔ ان کے چچا نے ان کا مال اور وراثت کا حصہ اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔ اس نے ان دونوں کے لیے کوئی مال نہیں چھوڑا، سب حاصل کر لیا ہے۔ یا رسول اللہ! آپ کی اس بارے میں کیا رائے ہے؟ اللہ کی قسم! جب تک ان دونوں کے پاس مال موجود نہیں ہو گا ان دونوں کی شادی نہیں ہو سکتی۔ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ اس بارے میں فیصلہ دے گا۔“ تو سورہ نساء کی آیت نازل ہوئی جس میں یہ حکم ہے: ”اللہ تعالیٰ نے تمہاری اولاد کے بارے میں یہ حکم دیا ہے کہ ایک مذکر کا حصہ دو مونث کے برابر ہو گا۔“ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے یہ فرمایا: ”اس عورت کو میرے پاس بلا کر لاؤ اور اس کے دوسرے فریق کو بھی لاؤ۔“ پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان بچیوں کے وصی سے یہ کہا: ”تم ان بچیوں کو دو تہائی حصہ دو اور ان کی والدہ کو آٹھواں حصہ دو جو باقی بچ جائے وہ تمہیں ملے گا۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب الفرائض/حدیث: 4093]
ترقیم العلمیہ: 4022
تخریج الحدیث: «أخرجه الحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 8049، 8087، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 2891، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 2092، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 2720، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 4093، 4094، 4095، 4096، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 15026»


الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥جابر بن عبد الله الأنصاري، أبو محمد، أبو عبد الله، أبو عبد الرحمنصحابي
👤←👥عبد الله بن عقيل الهاشمي، أبو محمد
Newعبد الله بن عقيل الهاشمي ← جابر بن عبد الله الأنصاري
مقبول
👤←👥بشر بن المفضل الرقاشي، أبو إسماعيل
Newبشر بن المفضل الرقاشي ← عبد الله بن عقيل الهاشمي
ثقة ثبت
👤←👥أحمد بن المقدام العجلي، أبو الأشعث
Newأحمد بن المقدام العجلي ← بشر بن المفضل الرقاشي
ثقة
👤←👥محمد بن يحيى البغدادي، أبو محمد
Newمحمد بن يحيى البغدادي ← أحمد بن المقدام العجلي
ثقة ثبت حافظ فقيه واسع الرحلة
Sunan al-Daraqutni Hadith 4093 in Urdu