یہ تکبیرات کے دن ہیں ، تکبیرات سنئیے۔
علماء کرام کے آڈیو، ویڈیو دروس ، خطبات، دورہ قرآن، تعلیم القرآن اگر آپ ٹیکسٹ کی صورت میں ٹائپ کروانا چاہتے ہوں تو رابطہ کریں۔
+92-331-5902482
سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
1. باب النذور
باب: نذر کے مسائل
ترقیم العلمیہ : 4252 ترقیم الرسالہ : -- 4331
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى، نَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الأَنْصَارِيُّ، نَا أَشْعَثُ، نَا بَكْرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْمُزَنِيُّ ، عَنْ أَبِي رَافِعٍ، أَنَّ مَوْلاتَهُ أَرَادَتْ أَنْ تُفَرِّقَ بَيْنَهُ وَبَيْنَ امْرَأَتِهِ، فَقَالَتْ: هِيَ يَوْمًا يَهُودِيَّةٌ، وَيَوْمًا نَصْرَانِيَّةٌ، وَكُلُّ مَمْلُوكٍ لَهَا حُرٌّ، وَكُلُّ مَالٍ لَهَا فِي سَبِيلِ اللَّهِ، وَعَلَيْهَا الْمَشْيُ إِلَى بَيْتِ اللَّهِ إِنْ لَمْ تُفَرِّقْ بَيْنَهُمَا، فَسَأَلَتْ عَائِشَةَ ، وَابْنَ عُمَرَ ، وَابْنَ عَبَّاسٍ ، وَحَفْصَةَ ، وَأُمَّ سَلَمَةَ ، فَكُلُّهُمْ قَالَ لَهَا: أَتُرِيدِينَ أَنْ تَكُونِي مثل هَارُوتَ وَمَارُوتَ، وَأَمَرُوهَا أَنْ تُكَفِّرَ يَمِينَهَا وَتُخَلِّي بَيْنَهُمَا" .
سیدنا ابورافع رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ان کی آزاد کردہ کنیز نے یہ ارادہ کیا کہ وہ سیدنا ابورافع رضی اللہ عنہ اور ان کی اہلیہ کے درمیان علیحدگی کروا دے، اس نے ایک دن یہ کہا: کہ اگر وہ ایسا نہ کرے گی، تو وہ یہودی ہو گی، اور ایک روایت کے مطابق یہ کہا: کہ عیسائی ہو گی، اس کا ہر غلام آزاد ہو گا اور سارا مال اللہ کی راہ میں دیا جائے گا اور اس پر لازم ہو جائے گا کہ وہ بیت اللہ تک پیدل چل کر جائے، اگر وہ ان دونوں کے درمیان علیحدگی نہ کروا سکی۔ اس نے سیدہ عائشہ، سیدنا عبداللہ بن عمر، سیدنا عبداللہ بن عباس، سیدہ حفصہ اور سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہم سے اس بارے میں دریافت کیا، تو ان سب نے اس سے یہی کہا: ”کیا تم یہ چاہتی ہو کہ تم ہاروت اور ماروت کی طرح بن جاؤ؟“ پھر ان سب نے اسے یہی ہدایت کی کہ وہ اپنی قسم کا کفارہ دے اور ان دونوں کا پیچھا چھوڑ دے۔ [سنن الدارقطني/ النذور/حدیث: 4331]
ترقیم العلمیہ: 4252
تخریج الحدیث: «أخرجه البيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 20102، 20103، 20104، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 4331، 4332، وعبد الرزاق فى ((مصنفه)) برقم: 16000، 16001، 16013»
الرواة الحديث:
Sunan al-Daraqutni Hadith 4331 in Urdu
حفصة بنت عمر العدوية ← أم سلمة زوج النبي