سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
6. باب الشفعة
باب: حق شفعہ کا بیان
ترقیم العلمیہ : 4448 ترقیم الرسالہ : -- 4528
نَا الْقَاضِي الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نَا أَحْمَدُ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ حَكِيمٍ الأَوْدِيُّ ، نَا بَكْرُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، نَا قَيْسُ بْنُ الرَّبِيعِ ، عَنْ بَكْرِ بْنِ وَائِلٍ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ مَيْسَرَةَ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ الشَّرِيدِ ، قَالَ: أَقْبَلْتُ أَنَا وَأَبُو رَافِعٍ حَتَّى أَتَى سَعْدُ بْنُ أَبِي وَقَّاصٍ، فَقَالَ:" اشْتَرِ نَصِيبِي فِي دَارِكَ، فَقَالَ سَعْدٌ: لا أُرِيدُهُ، فَقَالَ لَهُ قَائِلٌ: اشْتَرِ مِنْهُ، فَقَالَ: آخُذُهُ بِأَرْبَعِمِائَةٍ مُعَجَّلَةٍ أَوْ مُؤَخَّرَةٍ، فَقَالَ أَبُو رَافِعٍ: قَدْ أُعْطِيتُ خَمْسَةَ آلافٍ مُعَجَّلَةً، فَقَالَ لَهُ سَعْدٌ: مَا أَنَا بِزَائِدِكَ، فَقَالَ أَبُو رَافِعٍ : لَوْلا أَنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ: الْجَارُ أَحَقُّ بِسَقَبِهِ أَوْ نَصِيبِهِ، مَا بِعْتُكَ بِأَرْبَعِمِائَةٍ وَتَرَكْتُ خَمْسَةَ آلافٍ" .
عمرو بن شرید بیان کرتے ہیں: میں اور سیدنا ابورافع رضی اللہ عنہ، سیدنا سعد کے پاس آئے تو سیدنا ابورافع رضی اللہ عنہ نے کہا: اپنے گھر میں موجود میرے حصے کو آپ خرید لیں۔ سیدنا سعد نے کہا: میں اسے خریدنا نہیں چاہتا۔ پھر کسی شخص نے مشورہ دیا کہ آپ ان سے یہ خرید لیں۔ سیدنا سعد رضی اللہ عنہ بولے: میں اسے چار سو درہم کے عوض میں خریدوں گا، خواہ جلدی ادائیگی کر دوں یا تاخیر سے کروں۔ تو سیدنا ابورافع رضی اللہ عنہ نے کہا: کہ میں اسے پانچ ہزار درہم کے عوض میں دوں گا جو فوراً ادا کرنے ہوں گے۔ تو سیدنا سعد رضی اللہ عنہ نے ان سے کہا: کہ میں آپ کو مزید ادائیگی نہیں کر سکتا۔ سیدنا ابورافع رضی اللہ عنہ نے کہا: اگر میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو فرمایا نہ سنا ہوتا: ”پڑوسی اپنے پڑوس میں موجود جگہ کو خریدنے کا زیادہ حق رکھتا ہے۔“ تو میں پانچ ہزار درہم چھوڑ کر چار سو درہم میں فروخت نہ کرتا۔ [سنن الدارقطني/ كتاب فى الأقضية والأحكام وغير ذلك/حدیث: 4528]
ترقیم العلمیہ: 4448
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 2258، 6977، 6978، 6980، 6981، وابن الجارود فى "المنتقى"، 702، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 5180، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 4706، والنسائي فى ((الكبریٰ)) برقم: 6256، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 3516، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 2495، 2496، 2498، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 4526، 4527، 4528، 4530، 4531، 4533، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 19768،والحميدي فى ((مسنده)) برقم: 562، وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 23166، 23176»
«قال الشيخ الألباني: صحيح، أخرجه أبو داود فى ((سننه)) برقم: 3518»
«قال الشيخ الألباني: صحيح، أخرجه أبو داود فى ((سننه)) برقم: 3518»
الحكم على الحديث: صحيح
الرواة الحديث:
عمرو بن الشريد الثقفي ← أبو رافع القبطي