سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
1. كتاب الأشربة وغيره
مشروبات وغیرہ کے بارے میں روایات
ترقیم العلمیہ : 4588 ترقیم الرسالہ : -- 4670
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نَا الْفَضْلُ بْنُ يَعْقُوبَ ، نَا سَعِيدُ بْنُ مَسْلَمَةَ ، نَا الأَوْزَاعِيُّ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" أَتَاهُ قَوْمٌ فَقَالُوا: يَا نَبِيَّ اللَّهِ، إِنَّا نَنْبِذُ النَّبِيذَ فَنَشْرَبُهُ عَلَى غَدَائِنَا وَعَشَائِنَا، قَالَ: اشْرَبُوا وَكُلُّ مُسْكِرٍ حَرَامٌ، فَقَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّا نُكْسِرُهُ بِالْمَاءِ، فَقَالَ: حَرَامٌ قَلِيلُ مَا أَسْكَرَ كَثِيرُهُ" .
عمرو بن شعیب اپنے والد کے حوالے سے، اپنے دادا کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: کچھ لوگ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے، انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! ہم نبیذ تیار کرتے ہیں اور صبح شام اسے پیتے ہیں۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم اسے پی لیا کرو لیکن (یہ یاد رکھنا) ہر نشہ آور چیز حرام ہے۔“ انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! ہم پانی کے ذریعے (اس کے نشے کی تیزی کو) توڑ دیتے ہیں۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس چیز کی زیادہ مقدار نشہ پیدا کر رہی ہو، اس کی تھوڑی مقدار بھی حرام ہے۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب الأشربة وغيرها/حدیث: 4670]
ترقیم العلمیہ: 4588
تخریج الحدیث: «أخرجه النسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 5613، والنسائي فى ((الكبریٰ)) برقم: 5097، 6790، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 3394، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 17485، 17486، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 4653، 4655، 4670، 4671، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 6669»
الرواة الحديث:
Sunan al-Daraqutni Hadith 4670 in Urdu
شعيب بن محمد السهمي ← عبد الله بن عمرو السهمي