علماء کرام کے آڈیو، ویڈیو دروس ، خطبات، دورہ قرآن ٹیکسٹ کی صورت میں حاصل کریں۔
+92-331-5902482
+92-331-5902482
سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
4. باب المنع من الشرب فى آنية الذهب والفضة ولبس الحرير
باب: سونے اور چاندی کے برتنوں سے پینے اور ریشم پہننے کی ممانعت کا بیان
ترقیم العلمیہ : 4709 ترقیم الرسالہ : -- 4794
حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ أَحْمَدَ الْمَرْوَزِيُّ ، نَا سَعِيدُ بْنُ مَسْعُودٍ ، نَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى ، نَا أَبُو حَنِيفَةَ ، عَنْ أَبِي فَرْوَةَ . 25 ح وَنا الْحَسَنُ بْنُ سَعِيدِ بْنِ الْحَسَنِ بْنِ يُوسُفَ الْمَرْوَرُّوذِيُّ، يُعْرَفُ بِابْنِ الْهَرْشِ ، قَالَ: وَجَدْتُ فِي كِتَابِ جَدِّي ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ ، نَا أَبُو حَنِيفَةَ ، نَا أَبُو فَرْوَةَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى ، قَالَ: نزلت مَعَ حُذَيْفَةَ عَلَى دِهْقَانَ فَأَتَانَا بِطَعَامٍ فَطَعِمْنَا، فَدَعَا حُذَيْفَةُ بِشَرَابٍ فَأَتَاهُ بِشَرَابٍ فِي إِنَاءٍ مِنْ فِضَّةٍ، فَأَخَذَ الإِنَاءَ فَضَرَبَ بِهِ وَجْهَهُ، فَسَاءَ بِالَّذِي صَنَعَ بِهِ، فَقَالَ: هَلْ تَدْرُونَ لِمَ صَنَعْتُ هَذَا؟، قُلْنَا: لا، قَالَ: نَزَلْنَا بِهِ فِي الْعَامِ الْمَاضِي، فَأَتَانِي بِشَرَابٍ فِيهِ فَأَخْبَرْتُهُ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" نَهَانَا أَنْ نَأْكُلَ فِي آنِيَةِ الذَّهَبِ وَالْفِضَّةِ، وَأَنْ نَشْرَبَ فِيهِمَا، وَلا نَلْبَسَ الْحَرِيرَ، وَلا الدِّيبَاجَ، فَإِنَّهُمَا لِلْمُشْرِكِينَ فِي الدُّنْيَا، وَهُمَا لَنَا فِي الآخِرَةِ" .
امام محمد بن حسن شیبانی، امام ابوحنیفہ رحمہ اللہ کے حوالے سے عبدالرحمن بن لیلیٰ کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: میں سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ کے ساتھ ایک کسان کے پاس گیا، وہ ہمارے پاس کھانا لے کر آیا، ہم نے اسے کھا لیا، پھر سیدنا حذیفہ نے پانی منگوایا تو وہ شخص چاندی کے برتن میں ان کے پاس مشروب لے کر آیا، سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ نے وہ برتن پکڑا اور اس کے منہ پر مار دیا، انہیں اس کی یہ حرکت بری لگی۔ پھر سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ نے بتایا: ہم گزشتہ سال بھی اس کے ہاں آئے تھے تو یہ اسی برتن میں میرے پاس مشروب لے کر آیا تھا، میں نے اسے بتایا تھا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس بات سے منع کیا ہے کہ ہم سونے یا چاندی کے برتنوں میں کچھ کھائیں یا ان میں کچھ پییں یا ہم ریشمی لباس یا دیباج کا لباس پہنیں (نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا:) ”یہ دونوں چیزیں دنیا میں مشرکین کے لیے ہیں، البتہ آخرت میں یہ ہمارے لیے ہوں گی۔“ [سنن الدارقطني/ الصيد والذبائح والأطعمة وغير ذلك/حدیث: 4794]
ترقیم العلمیہ: 4709
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 5426، 5632، 5633، 5831، 5837، ومسلم فى ((صحيحه)) برقم: 2067، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 5339، 5343، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 5316، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 3723، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 1878، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 3414، 3590،والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 4794، 4795، 4796، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 23741، والحميدي فى ((مسنده)) برقم: 444، 445،وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 24615، 25138، 25140»
الرواة الحديث:
Sunan al-Daraqutni Hadith 4794 in Urdu
عبد الرحمن بن أبي ليلى الأنصاري ← حذيفة بن اليمان العبسي