پی ڈی ایف کتاب کو ٹیکسٹ میں کیسے کنورٹ کیا جاتا ہے سیکھنے کے لیے ہماری کلاس جوائن کریں اپنے آپ کو رجسٹر کیجیے۔ مزید تفصیلات کے لیے اس نمبر پر رابطہ کریں۔
+92-331-5902482
+92-331-5902482
سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
65. باب أحاديث القهقهة فى الصلاة وعللها
باب: نماز کے دوران قہقہہ لگانے (سے وضو ٹوٹ جانے) کے بارے میں احادیث
ان میں موجود علتوں کا بیان
ترقیم العلمیہ : 612 ترقیم الرسالہ : -- 623
فَحَدَّثَنَا بِهِ الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، وَمُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، قَالا: نا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الزُّهَيْرِيُّ أَبُو بَكْرٍ ، نا يَحْيَى بْنُ يَعْلَى ، نا أَبِي ، نا غَيْلانُ ، عَنْ مَنْصُورٍ الْوَاسِطِيِّ هُوَ ابْنُ زَاذَانَ ، عَنِ ابْنِ سِيرِينَ ، عَنْ مَعْبَدٍ الْجُهَنِيِّ ، قَالَ: كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي الْغَدَاةَ فَجَاءَ رَجُلٌ أَعْمَى وَقَرِيبٌ مِنْ مُصَلَّى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِئْرٌ عَلَى رَأْسِهَا جُلَّةٌ، فَجَاءَ الأَعْمَى يَمْشِي حَتَّى وَقَعَ فِيهَا، فَضَحِكَ بَعْضُ الْقَوْمِ وَهُمْ فِي الصَّلاةِ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَعْدَمَا قَضَى الصَّلاةَ:" مَنْ ضَحِكَ مِنْكُمْ فَلْيُعِدِ الْوُضُوءَ وَلْيُعِدِ الصَّلاةَ" .وَأَمَّا حَدِيثُ هُشَيْمٍ، عَنْ مَنْصُورِ بْنِ زَاذَانَ عَنِ ابْنِ سِيرِينَ بِمُخَالَفَةِ رِوَايَةِ أَبِي حَنِيفَةَ، عَنْ مَنْصُورٍ.
معبد جہنی بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم صبح کی نماز پڑھا رہے تھے، اسی دوران ایک نابینا شخص آیا، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز کی جگہ کے قریب ایک کنواں تھا، جس پر ایک ٹوکرہ رکھا ہوا تھا، وہ نابینا شخص چلتا ہوا وہاں آیا اور گڑھے میں گر گیا، تو بعض لوگ ہنس پڑے، حالانکہ وہ نماز پڑھ رہے تھے، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز ختم کرنے کے بعد فرمایا: ”تم میں سے جس نے قہقہہ لگایا ہے، وہ (دوبارہ) وضو کر کے دوبارہ نماز ادا کرے۔“ [سنن الدارقطني/كتاب الطهارة/حدیث: 623]
ترقیم العلمیہ: 612
تخریج الحدیث: «أخرجه الدارقطني فى ((سننه)) برقم: 622، 623»
الرواة الحديث:
Sunan al-Daraqutni Hadith 623 in Urdu
محمد بن سيرين الأنصاري ← معبد بن خالد الجهني