🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

علماء کرام کے آڈیو، ویڈیو دروس ، خطبات، دورہ قرآن ٹیکسٹ کی صورت میں حاصل کریں۔
+92-331-5902482 New
سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (4836)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم العلمیہ سے تلاش کل احادیث (4750)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
73. باب المسح على الخفين
باب: موزوں پر مسح کرنا
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 730 ترقیم الرسالہ : -- 741
حَدَّثَنَا الْقَاضِي الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، نا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، وَعِيسَى بْنُ يُونُسَ ، قَالا: نا الأَعْمَشُ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ هَمَّامٍ ، قَالَ: بَالَ جَرِيرٌ ، ثُمَّ تَوَضَّأَ وَمَسَحَ عَلَى خُفَّيْهِ، فَقِيلَ لَهُ: أَتَفْعَلُ هَذَا وَقَدْ بُلْتَ؟ قَالَ:" نَعَمْ، رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَالَ ثُمَّ تَوَضَّأَ وَمَسَحَ عَلَى خُفَّيْهِ" . قَالَ الأَعْمَشُ: قَالَ إِبْرَاهِيمُ: فَكَانَ يُعْجِبُهُمْ هَذَا الْحَدِيثُ ؛ لأَنَّ جَرِيرًا كَانَ إِسْلامُهُ بَعْدَ نُزُولِ الْمَائِدَةِ، هَذَا حَدِيثُ أَبِي مُعَاوِيَةَ، وَقَالَ عِيسَى بْنُ يُونُسَ: فَقِيلَ لَهُ: يَا أَبَا عَمْرٍو أَتَفْعَلُ هَذَا وَقَدْ بُلْتَ؟ فَقَالَ: وَمَا يَمْنَعُنِي، وَقَدْ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" يَمْسَحُ عَلَى خُفَّيْهِ". وَكَانَ أَصْحَابُ عَبْدِ اللَّهِ يُعْجِبُهُمْ ذَلِكَ، لأَنَّ إِسْلامَهُ كَانَ بَعْدَ نُزُولِ الْمَائِدَةِ.
ہمام نامی راوی بیان کرتے ہیں کہ سیدنا جریر رضی اللہ عنہ نے پیشاب کیا، پھر وضو کرتے ہوئے موزوں پر مسح کر لیا۔ تو ان سے کہا گیا کہ آپ نے ایسا کیوں کیا ہے، آپ پہلے پیشاب کر چکے ہیں؟ انہوں نے جواب دیا کہ: میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پہلے پیشاب کیا، پھر اس کے بعد آپ نے وضو کیا اور دونوں موزوں پر مسح کیا۔ اعمش نامی راوی بیان کرتے ہیں کہ ابراہیم فرماتے ہیں کہ ان لوگوں کو یہ حدیث بہت پسند تھی، اس کی وجہ یہ ہے کہ سیدنا جریر رضی اللہ عنہ نے سورہ مائدہ نازل ہونے کے بعد اسلام قبول کیا تھا۔ عیسیٰ بن یونس نامی راوی نے اپنی روایت میں یہ نقل کیا ہے کہ ان سے کہا گیا: اے ابوعمرو! آپ ایسا کر رہے ہیں، آپ نے پہلے پیشاب کیا ہے؟ تو انہوں نے جواب دیا کہ: مجھے اس بات سے کون سی چیز منع کرے گی جب کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنے موزوں پر مسح کرتے ہوئے دیکھا ہے۔ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے شاگردوں کو یہ روایت بہت پسند تھی کیونکہ سیدنا جریر رضی اللہ عنہ نے سورہ مائدہ کے نازل ہونے کے بعد اسلام قبول کیا تھا۔ [سنن الدارقطني/كتاب الطهارة/حدیث: 741]
ترقیم العلمیہ: 730
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 387، ومسلم فى ((صحيحه)) برقم: 272، وابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 89، 186، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 1335، 1336، 1337، والحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 608، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 51، برقم: 118، برقم: 773، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 154، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 93، 94، 611، 612، والدارمي فى ((مسنده)) برقم: 706، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 359، 543، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 741، 742، 743، 744، 745، والحميدي فى ((مسنده)) برقم: 815، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 19475»

الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥جرير بن عبد الله البجلي، أبو عبد الله، أبو عمروصحابي
👤←👥همام بن الحارث النخعي
Newهمام بن الحارث النخعي ← جرير بن عبد الله البجلي
ثقة
👤←👥إبراهيم النخعي، أبو عمران
Newإبراهيم النخعي ← همام بن الحارث النخعي
ثقة
👤←👥سليمان بن مهران الأعمش، أبو محمد
Newسليمان بن مهران الأعمش ← إبراهيم النخعي
ثقة حافظ
👤←👥عيسى بن يونس السبيعي، أبو محمد، أبو عمرو
Newعيسى بن يونس السبيعي ← سليمان بن مهران الأعمش
ثقة مأمون
👤←👥محمد بن خازم الأعمى، أبو معاوية
Newمحمد بن خازم الأعمى ← عيسى بن يونس السبيعي
ثقة
👤←👥يعقوب بن إبراهيم العبدي، أبو يوسف
Newيعقوب بن إبراهيم العبدي ← محمد بن خازم الأعمى
ثقة
👤←👥الحسين بن إسماعيل المحاملي، أبو عبد الله
Newالحسين بن إسماعيل المحاملي ← يعقوب بن إبراهيم العبدي
ثقة
Sunan al-Daraqutni Hadith 741 in Urdu