سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
7. باب ذكر الإقامة واختلاف الروايات فيها
اقامت کا تذکرہ اور اس بارے میں روایات کا اختلاف
ترقیم العلمیہ : 950 ترقیم الرسالہ : -- 962
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ مِرْدَاسٍ ، حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ ، حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، ثنا حَمَّادُ بْنُ خَالِدٍ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، عَنْ عَمِّهِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ زَيْدٍ ، قَالَ: أَرَادَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَشْيَاءَ لَمْ يُصْنَعْ مِنْهَا شَيْئًا، قَالَ: فَأُرِيَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ زَيْدٍ الأَذَانَ فِي الْمَنَامِ، فَأَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَخْبَرَهُ، فَقَالَ:" أَلْقِهِ عَلَى بِلالٍ"، فَأَلْقَاهُ عَلَى بِلالٍ، فَأَذَّنَ بِلالٌ، قَالَ عَبْدُ اللَّهِ: أَنَا رَأَيْتُهُ وَأَنَا كُنْتُ أُرِيدُهُ، قَالَ:" فَأَقِمْ أَنْتَ" .
محمد بن عبداللہ اپنے چچا سیدنا عبداللہ بن زید رضی اللہ عنہ کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مختلف صورتیں اختیار کرنے کا ارادہ کیا، لیکن ابھی آپ نے اس میں سے کسی کو بھی اختیار نہیں کیا تھا۔ راوی بیان کرتے ہیں: پھر سیدنا عبداللہ بن زید کو خواب میں اذان کا طریقہ سکھایا گیا۔ وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور آپ کو اس بارے میں بتایا تو آپ نے فرمایا: ”تم یہ بلال کو بتاؤ۔“ انہوں نے سیدنا بلال رضی اللہ عنہ کو بتایا تو سیدنا بلال نے اذان دی۔ سیدنا عبداللہ بیان کرتے ہیں: میں انہیں دیکھ رہا تھا، میں خود یہ دینا چاہتا تھا تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم اقامت کہہ دو۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب الصلاة/حدیث: 962]
ترقیم العلمیہ: 950
تخریج الحدیث: «أخرجه ابن الجارود فى "المنتقى"، 176، وابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 363، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 1679، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 499، 512، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 189، والدارمي فى ((مسنده)) برقم: 1224، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 706، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 1867، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 962، 963، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 16739»
الرواة الحديث:
محمد بن عبد الله الأنصاري ← عبد الله بن زيد الأنصاري