🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

الفتح الربانی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (13345)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
9. بَابُ خُطْبَةِ اسْتَغْرَقَتْ يَوْمًا كَامِلًا ذَكَرَ فِيهَا النَّبِيُّ ﷺ مَا كَانَ وَمَا هُوَ كَائِنُ
اس خطبہ کا بیان جو سارا دن جاری رہا اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس خطبہ میں ماضی اور مستقبل کے سارے احوال بیان فرمائے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11092
عَنْ أَبِي زَيْدٍ الْأَنْصَارِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ صَلَّى بِنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ صَلَاةَ الصُّبْحِ ثُمَّ صَعِدَ الْمِنْبَرَ فَخَطَبَنَا حَتَّى حَضَرَتِ الظُّهْرُ ثُمَّ نَزَلَ فَصَلَّى الظُّهْرَ ثُمَّ صَعِدَ الْمِنْبَرَ فَخَطَبَنَا حَتَّى حَضَرَتِ الْعَصْرُ ثُمَّ نَزَلَ فَصَلَّى الْعَصْرَ فَصَعِدَ الْمِنْبَرَ فَخَطَبَنَا حَتَّى غَابَتِ الشَّمْسُ فَحَدَّثَنَا بِمَا كَانَ وَمَا هُوَ كَائِنٌ فَأَعْلَمَنَا أَحْفَظَنَا
سیدنا ابو زید انصاری رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہمیں صبح کی نماز پڑھائی، پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منبر پر تشریف لائے اور خطبہ ارشاد فرماتے رہے تاآنکہ نمازِ ظہر کا وقت ہو گیا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اترے اور ظہر کی نماز پڑھائی، پھر منبر پر تشریف لے گئے اور خطبہ جاری رکھا،یہاں تک کہ عصر کا وقت ہو گیا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے نیچے اتر کر عصر کی نماز پڑھائی، اس کے بعد پھر منبر پر تشریف لے گئے، اور خطبہ دیا،یہاں تک کہ آفتاب غروب ہو گیا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہمیں ماضی اور مستقبل کے سارے احوال بیان فرمائے، ہم میں سے جس نے وہ باتیں زیادہیاد رکھیں، وہ ہم میں سے زیادہ علم والا ہے۔ [الفتح الربانی/حدیث: 11092]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم: 2892، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 22888 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 23276»

الحكم على الحديث:
أخرجه مسلم: 2892


Al-Fath al-Rabbani Hadith 11092 in Urdu