🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

الفتح الربانی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (13345)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
15. فِي تَرْغِيبِ الْمُشْرِكِينَ فِي اعْتِنَاقِ الْإِسْلَامِ وَ تَأْلِيفِ قُلُوبِهِمْ رَحْمَةٌ بِهِمْ
مشرکوں کو قبولیت ِ اسلام کی رغبت دلانا اور ان پر رحم کرتے ہوئے ان کی تالیف قلبی کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 112
وَعَنْهُ أَيْضًا أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَالَ لِرَجُلٍ: ( (أَسْلِمْ) ) قَالَ: أَجِدُنِي كَارِهًا، قَالَ: ( (أَسْلِمْ وَإِنْ كُنْتَ كَارِهًا) )
سیدنا انس رضی اللہ عنہ یہ بھی بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک آدمی سے فرمایا: ”تو مسلمان ہو جا۔“ اس نے کہا: ”میں اپنے آپ کو اسلام کو ناپسند کرنے والا پاتا ہوں،“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تو مسلمان ہو جا، اگرچہ تو اس کو ناپسند کر رہا ہو۔“ [الفتح الربانی/كتاب الإيمان و الإسلام/حدیث: 112]
تخریج الحدیث: «اسناده صحيح علي شرط الشيخين۔ أخرجه ابويعلي: 3765، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 12061 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 12084»
وضاحت: فوائد: … اسلام اور اسلامی احکام پر عمل کرتے وقت ذاتی پسند یا ناپسند، ظاہری مفاد یا نقصان اور عزت یا ذلت کو مد نظر نہیں رکھنا چاہیے، بلکہ اللہ اور اس کے رسول کا حکم سمجھ کر اس پر عمل شروع کر دینا چاہیے۔
اتباعِ سنت اور اسلامی احکام پر عمل کرنے سے دلی کراہت آہستہ آہستہ دور ہو جائے گی اور آدمی شرح صدر کے ساتھ اسلام کا پیرو کار بن جائے گا۔ (عبداللہ رفیق)

الحكم على الحديث:
اسناده صحيح علي شرط الشيخين ۔ أخرجه ابويعلي: 3765


Al-Fath al-Rabbani Hadith 112 in Urdu