الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1. الْفَضْلُ الأَوَّلُ فِي كُتبه إلى مُلوكِ الْكُفَّارِ وَغَيْرِهِمْ
نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے خطوط اور کاتبین کا بیان اور اس میں کئی فصلیں ہیں فصل اول: غیر مسلم حکمرانوں کے نام رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے مکتوبات کا بیا ن
حدیث نمبر: 11509
عَنِ ابْنِ الْعَلَاءِ بْنِ الْحَضْرَمِيِّ أَنَّ أَبَاهُ كَتَبَ إِلَى النَّبِيِّ فَبَدَأَ بِنَفْسِهِ
ابن علاء حضرمی سے روایت ہے کہ ان کے والد نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں ایک تحریر بھیجی، اس کی ابتدا اپنے آپ سے کی تھی۔ [الفتح الربانی/حدیث: 11509]
تخریج الحدیث: «اسناده ضعيف لجھالة ابن العلائ، اخرجه ابوداود: 5134، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 18986 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 19195»
وضاحت: فوائد: … اس باب کا خلاصہ یہ ہے کہ بادشاہوں کو خطوط لکھنے، معاہدے لکھنے، بعض احادیث لکھنے اور بعض احکام لکھنے کی صورت میں جب کبھی تحریر کی ضرورت پڑتی تھی، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس ذریعہ کو بھی استعمال کرتے تھے۔
الحكم على الحديث:
اسناده ضعيف لجھالة ابن العلائ
Al-Fath al-Rabbani Hadith 11509 in Urdu