🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

الفتح الربانی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (13345)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
50. بَابُ مَا يَقُولُ الْمُسْتَمِعُ عِنْدَ سَمَاعِ الْأَذَانِ وَالْإِقَامَةِ وَبَعْدَ الْأَذَانِ
آدمی اذان اور اقامت سنتے وقت اور اذان کے بعد کیا کہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1287
عَنْ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَالَ: ( (مَنْ قَالَ حِينَ يَسْمَعُ الْمُؤَذِّنَ: وَأَنَا أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ وَأَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ رَضِينَا بِاللَّهِ رَبَّا وَبِمُحَمَّدٍ رَسُولًا وَبِالْإِسْلَامِ دِينًا غُفِرَ لَهُ ذَنْبُهُ) )
سیّدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جس نے مؤذن کو سن کر یہ دعا پڑھی: ((وَأَنَا أَشْہَدُ أَنْ لاَّ إِلٰہَ إِلاَّ اللّٰہُ وَحْدَہُ لَا شَرِیْکَ لَہُ وَأَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُہُ وَرَسُولُہُ رَضِینَا باِللّٰہِ رَبَّا وَّبِمُحَمَّدٍ رَّسُوْلًا وَّبِا لإِْ سْلَامِ دِیْناً۔)) اور میں بھی گواہی دیتا ہوں کہ ایک اللہ کے علاوہ کوئی معبود نہیں، اس کا کوئی شریک نہیں، اور یہ گواہی دیتا ہوں کہ محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس کے بندے اور رسول ہیں، ہم اللہ کے رب ہونے پر، محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے رسول ہونے پر اور اسلام کے دین ہونے پر خوش ہیں۔ … تو اس کے گناہ بخش دیے جاتے ہیں۔ [الفتح الربانی/كتاب الصلاة/حدیث: 1287]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم: 384، وابوداود: 523، والترمذي: 3614، والنسائي: 2/ 25 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 1287»
وضاحت: فوائد: … یہ دعا کب پڑھی جائے؟ حدیث ِ مبارکہ کے الفاظ مین یہ احتمال پایا جاتا ہے کہ پہلا اشھد ان لا الہ الا اللہ مراد ہے یا آخری لا الہ الا اللہ۔ مؤخر الذکر بات زیادہ مناسب معلوم ہوتی ہے، کیونکہ اذان کے بیچ میں تو اذان کے کلمات کا جواب دیا جائے گا۔ قارئین غور سے متن پڑھ کر مناسب صورت پر عمل کر لیں، ان شاء اللہ اجر مل جائے گا۔ واللہ اعلم۔

الحكم على الحديث:
أخرجه مسلم: 384

 1 .....
Al-Fath al-Rabbani Hadith 1287 in Urdu