الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
8. بَابُ مَا جَاءَ فِي وَقْتِهِ
وتر کے وقت کا بیان
حدیث نمبر: 2185
عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَالَ لِأَبِي بَكْرٍ: ( (مَتَى تُوْتِرُ؟) ) قَالَ: أَوَّلَ اللَّيْلِ بَعْدَ الْعَتَمَةِ، قَالَ: ( (فَأَنْتَ يَا عُمَرُ؟) ) قَالَ: آخِرَ اللَّيْلِ، قَالَ: ( (أَمَّا أَنْتَ يَا أَبَا بَكْرٍ! فَأَخَذْتَ بِالثِّقَةِ وَأَمَّا أَنْتَ يَا عُمَرُ! فَأَخَذْتَ بِالْقُوَّةِ) )
سیدنا جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سیدنا ابو بکر رضی اللہ عنہ سے فرمایا: تم کب وتر پڑھتے ہو؟ انہوں نے کہا: رات کے شروع میں ہی عشاء کی نماز کے بعد، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اے عمر! تم کب پڑھتے ہو؟ انہوں نے کہا: رات کے آخر میں، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اے ابوبکر! تم نے احتیاط کو اور اے عمر! تم نے قوت کواختیار کیاہے۔ [الفتح الربانی/أبواب صلاة الليل والوتر/حدیث: 2185]
تخریج الحدیث: «اسناده حسن۔ أخرجه ابن ماجه: 1202، الطيالسي: 1671، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 14323 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 14374»
الحكم على الحديث:
اسناده حسن۔ أخرجه ابن ماجه: 1202
الرواة الحديث:
اسم الشهرة | الرتبة عند ابن حجر/ذهبي | أحاديث |
|---|---|---|
| 👤←👥جابر بن عبد الله بن عمرو بن حرام الأنصاري | صحابي |
Al-Fath al-Rabbani Hadith 2185 in Urdu