الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
41. بَابُ تَحْرِيمِ صَيْدِ الْبَرِّ عَلَى الْمُحْرِمِ وَأَكْلِهِ
محرم کے لئے خشکی کا شکار کرنے اور اس کو کھانے کے حرام ہونے کا بیان
حدیث نمبر: 4289
وَعَنْهُ أَيْضًا عَنِ الصَّعْبِ بْنِ جَثَّامَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: مَرَّ بِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ وَأَنَا بِالْأَبْوَاءِ، أَوْ بِوَدَّانَ فَأَهْدَيْتُ لَهُ مِنْ لَحْمِ حِمَارٍ وَحْشٍ وَهُوَ مُحْرِمٌ فَرَدَّهُ عَلَيَّ، فَلَمَّا رَأَى فِي وَجْهِي الْكَرَاهَةَ، قَالَ: ( (إِنَّهُ لَيْسَ بِنَا رَدٌّ عَلَيْكَ وَلَكِنَّا حُرُمٌ) )
۔ سیدنا صعب بن جثامہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: میں ابواء یا ودان کی وادی میں تھا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا وہاں سے گزر ہوا، میں نے جگلی گدھے کا گوشت آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں بطورِ ہدیہ پیش کیا، جبکہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم احرام کی حالت میں تھے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے وہ واپس کر دیا،لیکن جب میرے چہرے پر افسردگی کے آثار دیکھے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ہم نے یہ گوشت واپس نہیں کرنا تھا، بات یہ ہے کہ ہم احرام کی حالت میں ہیں۔ [الفتح الربانی/كتاب الحج والعمرة/حدیث: 4289]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري: 1825، 2573، ومسلم: 1193، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 16422 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 16536»
الحكم على الحديث:
أخرجه البخاري: 1825
Al-Fath al-Rabbani Hadith 4289 in Urdu