الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
57. بَابُ جَوَازِ الطَّوَافِ بِالْبَيْتِ فِي أَيِّ وَقْتٍ كَانَ وَمَنْ قَالَ بِكَرَاهَتِهِ فِي بَعْضِ
ہر وقت میں طواف کے جائز ہونے کا اور بعض اوقات میں اس کو مکروہ سمجھنے والوں کا بیان
حدیث نمبر: 4369
عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ قَالَ: سَأَلْتُ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا عَنِ الطَّوَافِ بِالْكَعْبَةِ فَقَالَ: كُنَّا نَطُوفُ فَنَمْسَحُ الرُّكْنَ الْفَاتِحَةَ وَالْخَاتِمَةَ، وَلَمْ نَكُنْ نَطُوفُ بَعْدَ صَلَاةِ الصُّبْحِ حَتَّى تَطْلُعَ الشَّمْسُ وَلَا بَعْدَ الْعَصْرِ حَتَّى تَغْرُبَ وَقَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: ( (تَطْلُعُ الشَّمْسُ عَلَى قَرْنَيِ الشَّيْطَانِ) )
۔ ابو زبیر کہتے ہیں: میں نے سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے کعبہ کے طواف کے بارے میں دریافت کیا تو انہوں نے کہا:ہم طواف کرتے تھے اور رکنِ یمانی اور حجر اسود کو چھوتے تھے اور ہم نماز فجر کے بعد طلوع آفتاب تک اور عصر کے بعد غروب آفتاب تک طواف نہیں کیاکرتے تھے، کیونکہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا تھاکہ: سورج شیطان کے دو سینگوں پر طلوع ہوتاہے۔ [الفتح الربانی/كتاب الحج والعمرة/حدیث: 4369]
تخریج الحدیث: «المرفوع منه صحيح لغيره، وھذا اسناد ضعيف لضعف ابن لھيعة، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 15232 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 15302»
وضاحت: فوائد: … اس حدیث کا مرفوع حصہ صحیح ہے کہ سورج طلوع ہوتے وقت شیطان کے دو سینگوں پر طلوع ہوتا ہے، لیکن اس باب کی پہلی حدیث کے ذریعے بیت اللہ کو اس کراہت سے مستثنی قرار دیا گیا ہے۔ بعض صحابہ اور ائمہ کا بیت اللہ کو اس قسم کے مکروہ اوقات سے متعلقہ احادیث کا مصداق ٹھہرانا، یہ ان ہستیوں کا ذاتی اجتہاد ہو گا، اس کی وجہ یہ تھی کہ اِن کو مذکورہ بالا خصوصیت والی حدیث کا علم نہیں تھا۔ اس مسئلہ کے بارے میں کل تین اقوال ہے:
۱۔ سیدنا عمر، سیدنا معاذ بن عفراء رضی اللہ عنہما اور امام مالک سمیت ایک جماعت کا نظریہیہ ہے کہ نمازِ فجر اور نمازِ عصر کے بعد طواف تو جائز ہے، لیکن دو رکعت نماز کو طلوع آفتاب اور غروبِ آفتاب کے بعد ادا کیا جائے۔
۲۔ سعیدبن جبیر اور مجاہد سمیت بعض اہل علم کا خیال ہے کہ فجر اور عصر کی نمازوں کے بعد طواف مکروہ ہے۔
۳۔ سیدنا عبد اللہ بن عمر، سیدنا عبد اللہ بن عباس اور سیدنا عبد اللہ بن زبیر، امام حسن، عطائ، طاووس، قاسم اور عروہ کا مسلک یہ ہے کہ ہر وقت طواف جائز ہے، صبح کے بعد کا وقت ہو یا عصر کے بعد کا یا کوئی اور۔
آخری مسلک راجح ہے، جیسا اس باب کی پہلی حدیث سے پتہ چل رہا ہے۔

الحكم على الحديث:
المرفوع منه صحيح لغيره
الرواة الحديث:
اسم الشهرة | الرتبة عند ابن حجر/ذهبي | أحاديث |
|---|---|---|
| 👤←👥الزبير بن العوام | أحد العشرة المشهود لهم بالجنة |
Al-Fath al-Rabbani Hadith 4369 in Urdu