الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
34. بَابُ الْحَقِّ عَلَى الدُّعَاءِ وَمَا جَاءَ فِي فَضْلِهِ و آدابِهِ وَأَنَّهُ يَنْفَعُ لَا مَحَالَةَ
دعا کرنے کی ترغیب، اس کی فضیلت، اس کے آداب اور اس چیز کا بیان¤کہ دعا لازمی طور پر فائدہ دے گی
حدیث نمبر: 5587
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَيْسَ شَيْءٌ أَكْرَمَ عَلَى اللَّهِ مِنَ الدُّعَاءِ
۔ سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: کوئی چیز نہیں ہے، جو دعا سے بڑھ کر اللہ تعالیٰ کے ہاں زیادہ عزت والی ہو۔ [الفتح الربانی/كتاب الأذكار والدعوات/حدیث: 5587]
تخریج الحدیث: «اسناده قابل للتحسين، أخرجه الترمذي: 3370، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 8748 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 8733»
وضاحت: فوائد: … دعا کے ذریعے اللہ تعالیٰ کی قدرت ِ کاملہ اور بندے کی عجز و انکساری کا اظہار ہوتا ہے، دعا کے ذریعے بندہ یہ اظہار کرتا ہے کہ دینے والی اللہ تعالیٰ کی ذات ہے، وہ تو صرف مانگنے والا اور سوال کرنے والا ہے۔
الحكم على الحديث:
اسناده قابل للتحسين
1 .....
Al-Fath al-Rabbani Hadith 5587 in Urdu