الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1. باب التنفير من القذف وأنه من الكبائر
تہمت لگانے سے نفرت دلانے اور اس کے کبیرہ گناہ ہونے کا بیان
حدیث نمبر: 6749
عَنْ أَبِي ذَرٍّ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: ((مَنْ زَنَّى أَمَةً لَمْ يَرَهَا تَزْنِي، جَلَدَهُ اللَّهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ بَسْوْطًا مِنْ نَارٍ))
۔ سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جس نے اپنی لونڈی کو زنا کارقرار دیا، جبکہ اس نے اس کو زنا کرتے ہوئے دیکھا نہ ہو تو اللہ تعالیٰ روزِ قیامت اس کو آگ کے کوڑے سے حدّ لگائے گا۔ [الفتح الربانی/أبواب حد القذف/حدیث: 6749]
تخریج الحدیث: «اسناده ضعيف، الحمصي وابوطالب مجھولان أخرجه، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: ترقیم بيت الأفكار الدولية: 21703»
وضاحت: فوائد: … آزاد عورت ہو یا لونڈی، ہر ایک پر تہمت لگانا کبیرہ گناہ ہے، آنے والے باب میں مذکورہ احادیث سے اس گناہ کی شدت کا احساس ہو گا۔
الحكم على الحديث: ضعیف