الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
33. باب نهي الزوجين عن التحدث بما يجرى حال الوقاع
میاں بیوی کو جماع کے دوران والے امور کو دوسرے لوگوں کے سامنے بیان کرنے سے منع کرنا
حدیث نمبر: 7093
وَعَنْهُ أَيْضًا قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ إِنَّ مِنْ أَعْظَمِ الْأَمَانَةِ عِنْدَ اللَّهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ الرَّجُلَ يُفْضِي إِلَى امْرَأَتِهِ وَتُفْضِي إِلَيْهِ ثُمَّ يُنْشِرُ سِرَّهَا
۔ سیدنا ابو سعید رضی اللہ عنہ سے یہ بھی روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ کے نزدیک روز قیامت سب سے بڑی خیانت یہ ہو گی کہ مرد اپنی بیوی کے پاس جائے اور عورت اپنے خاوند کے پاس جائے اور پھر وہ اس کا راز بیان کرنا شروع کر دے۔ [الفتح الربانی/بيان موانع النكاح/حدیث: 7093]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم: 1437، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 11655 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 11678»
وضاحت: فوائد: … ”ان من اعظم الامانۃ“ کے معانی ”من اعظم نقض الامانۃ وھتکھا وزرا“ اور ”ان من اعظم خیانۃ الامانۃ“ کے ہیں۔
اس حدیث سے معلوم ہوا کہ جماع کے دوران کی قولی اور فعلی حرکات، اس امر کی تفصیل اور جماع سے متعلقہ دوسرے امور بیان کرنا حرام ہیں، مثلا لذت و شہوت والی باتیںاور بوس و کنار وغیرہ۔
اس حدیث سے معلوم ہوا کہ جماع کے دوران کی قولی اور فعلی حرکات، اس امر کی تفصیل اور جماع سے متعلقہ دوسرے امور بیان کرنا حرام ہیں، مثلا لذت و شہوت والی باتیںاور بوس و کنار وغیرہ۔
الحكم على الحديث:
أخرجه مسلم: 1437
Al-Fath al-Rabbani Hadith 7093 in Urdu